بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور اہم شرط پوری کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
نئے بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کے تحت کلائیمیٹ، جینڈر اور ایس ڈی جیز منصوبوں کیلئے ٹیگنگ سسٹم متعارف کرانے کے پلان پر کام جاری ہے۔ غربت مٹاؤ، لیبر، تعلیم، صحت، نوجوانوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں پرٹیگنگ سسٹم لگایا جایا جائے گا۔
وزارت خزانہ، آئی ایم ایف کو نیا ٹیگنگ سسٹم نصب کرنے سے ترقیاتی منصوبوں کی ڈائریکٹ رپورٹ ملے گی۔ وزارت خزانہ کو متعلقہ وزارتوں کو جاری فنڈز کے استعمال کی معلومات بھی موصول ہوں گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق متعلقہ وزارتیں مختص بجٹ کے استعمال نہ ہونے تک نئی ڈیمانڈ نہیں بھیج سکیں گی، آئی ایم ایف نے منصوبوں پر ٹیگنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے آئندہ بجٹ تک ڈیڈ لائن دی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام میں بھی ٹیگنگ سسٹم پر عملدرآمد کرانے کی شرط عائد ہوگی۔