متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) سمیت وفاق اور بلوچستان کی اتحادی جماعتوں نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
پیپلزپارٹی اورن لیگ کےوفد نےایم کیوایم کی قیادت سے اسلام آباد میں خالدمقبول کی رہائشگاہ پرملاقات کی۔وفدمیں بلاول بھٹو،خورشیدشاہ،نویدقمر،سعدرفیق اوردیگرقائدین شامل تھے،جہاں وفد نےایم کیوایم کی قیادت سےصدر کے الیکشن میں آصف زرداری کی حمایت کی درخواست کی۔
ملاقات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کااعلان کر دیا۔
بعدازاں ایم کیو ایم قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مسائل میں کمی کیلئےصفہ اول کاکرداراداکریں گے،کراچی کی آواز بنیں گے، حکومت کافوکس شہرکراچی پرہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نےماضی میں مطالبہ کیاتھاآصف زرداری کوصدرکاالیکشن لڑنا چاہیے، آصف زرداری بھی کراچی کیلئےجوکرسکےکریں گے۔ آصف زرداری کوبھاری اکثریت سے جتوائیں گے۔صدراتی الیکشن میں ووٹ دینے کےاعلان پر ایم کیوایم کےشکرگزارہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی میں پیدا ہوا، ایم کیو ایم کو بچپن سے جانتا ہوں، سمجھتے ہیں مل کرکراچی کےمسائل کا حل نکال سکتےہیں،دونوں جماعتیں مل کر کراچی کےم سائل حل کریں گی،ایک بات بھول گیا، مسلم لیگ(ن) کے ساتھ آئے ہیں،ان کا بہت بہت شکریہ۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نےآج بلاول بھٹو زرداری ہماری پاس آئے پیپلزپارٹی کےوفد کا خیرمقدم کیا اور صدر کیلئے آصف زرداری کوووٹ دینےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی حمایت کرتےرہے ہیں،آصف زرداری کےالیکشن میں بھی ساتھ ہیں، وزیراعظم کا فیصلہ ہوچکا ہے،صدرکافیصلہ ہوناہے،ہم بلاول بھٹو کےساتھ ہیں۔
اس موقع پر وفد میں شامل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری ہمارے بھی مشترکہ صدارتی امیدوارہیں،آصف زرداری تاریخی ووٹ لےکرصدرمنتخب ہوجائیں گے۔
دریں اثنا اسلام آباد میں وزیر اعظم شہبا زشریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے دوران تمام اتحادی جماعتوں نے9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کی حمایت کی توثیق کردی۔
دوسری جانب بلوچستان میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نون ، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کا ووٹ دینے فیصلہ کیا ہے ۔
صوبائی صدر مسلم لیگ نون جعفرخان مندوخیل کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان نو مارچ کو آصف علی زرداری کو کو ووٹ دیں گے ۔