پنجاب کے نومنتخب وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہےکہ صوبے میں انڈسٹری مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل اور مقامی سطح پر تیار کردہ سولر پینلز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کاٹیوٹاسیکریٹریٹ کادورہ کیا،سیکریٹری صنعت وتجارت اورضلعی اداروں کےسربراہان نے بریفنگ دی۔
اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ انڈسٹری سیکٹر معیشت کا اہم حصہ ہے،اس سیکٹر کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے اورصنعتی مراکزکوحقیقی معنوں میں سرمایہ کاری کے حب بنائیں گے،پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانےکیلئےٹیم کےطورپرکام کریں گے، سولر پینلز کی مقامی سطح پرتیاری کی حوصلہ افزائی کیجائےگی۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو پوری طرح متحرک کیا جائے گا،اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنا کر قیمتوں میں کمی لائی جائے گی ،مڈل مین کا کردار ختم کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے لائیں گے،رمضان و ماڈل بازاروں کو حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کا ذریعہ بنائیں گے۔