روس کی اسپیس ایجنسی روس کوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے کہا ہے کہ روس اور چین 2033-2035 تک چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی مطابق روس وفاقی خلائی ایجنسی ‘روسکوسموس’ کے سربراہ یوری بوریسوف نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ، چاند کے بارے میں مشترکہ کوششوں کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں ،ہم نے چین کے ساتھ لونر تحقیقات سے متعلق مشترکہ منصوبہ تیار کیا ہے۔
یوری بوریسوف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر 2033-2035 کے دوران ایک نیوکلیئر انرجی پاور یونٹ لُونر سطح پر پہنچانے اور وہاں نصب کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔بوریسوف نے کہا ہے کہ مذکورہ پاور یونٹ کی تنصیب کے لئے روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لونر تحقیقات کے لئے ایک مشترکہ سٹیشن کے قیام کے لئے 2021 میں روسکوسموس اور چین قومی خلائی ایجنسی سی این ایس اے کے درمیان میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کئے گئے تھے۔