پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دیدی۔
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےاڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی جس میں کےپی کابینہ کی تشکیل،منشوراورصحت کارڈ،بلین ٹری جیسےمنصوبوں پرمشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔خیبرپختونخوا کابینہ کےلئے نام فائنل، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے
باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نےخیبرپختونخواکابینہ کیلئےناموں کی منظوری دیدی جس کااعلان جلدمتوقع ہے۔ پہلےمرحلے میں 10وزراء 3 مشیراور3معاون خصوصی بنائےجائیں گے،جن میںظاہرشاہ طورو،قاسم علی شاہ،خلیق الرحمٰن بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سابق اسپیکرکےپی اسمبلی مشتاق غنی کوسینئروزیربنانے پرمشاورت کی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی نےباقی وزراء بنانےکااختیارعلی امین گنڈاپور پرچھوڑ دیا۔