خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کے چناؤ کے لئے مختلف نام زیر گردش ہیں۔ وزیراعلیٰ کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں آج منظوری لینے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ تشکیل سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی، کابینہ کے ناموں کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ مشیرومعاونین، پارلیمانی سیکریٹریز کے نام بھی فائنل کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عاقب اللہ، ظاہرشاہ، عبدالسلام، میناخان، پختون یارہارٹ فیورٹ امیدوار ہیں، زاہداللہ، آفتاب آفریدی، آصف خان کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جاسکتاہے، مشتاق غنی، تاج محمد ترند اور ارشد ایوب کابینہ کی دوڑمیں شامل ہیں۔
خلیق الرحمان، فضل شکور، انورزیب کے نام بھی زیرگردش ہیں، شکیل خان، انورخان، ہمایوں خان کے نام شامل ہیں۔ الیکشن ہارنے والے تیمورجھگڑا، کامران بنگش مشیر بنائے جاسکتے ہیں۔