سنی اتحاد کونسل کےرکن قومی اسبلی جنیداکبرخان نے کہا ہے کہ اس اسمبلی کو نہیں مانتے، لیڈر کے باہر آنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ہماراحق ہمیں نہیں ملتا کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکہ ایوان کوچلنےدیں گے۔
قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے جنیداکبرخان نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی آبادی 65فیصد ہےجوبانی پی ٹی آئی کےساتھ ہے،کیا اس ملک میں کوئی قانون نہیں ہےکیا یہ کسی کی جاگیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مفاہمت یا کوئی بات کرنے نہیں آئے، ہم اس اسمبلی کو نہیں مانتے،ایوان میں موجود ارکان میں سےآدھے سے زیادہ ہارے ہوئے لوگ ہیں،یہ اسمبلی اسوقت تک نہیں چلےگی جب تک حق مارنےوالےلوگ نکل نہیں جاتے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری قیادت ہمارا لیڈرباہر نہیں آتا،خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک ہماراحق ہمیں نہیں ملتا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ایوان کوچلنےدیں گے۔
جنیداکبر نے کہا کہ ملک کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑا ہوا ہے،ہم نے ریفرنس بھیجا اسی لئے ہمارے خلاف فیصلہ دیا گیا،اس اسمبلی میں کس نےآنا ہے یہ فیصلہ عوام کرے گی۔