اسرائیلی طیاروں کی رفح میں بمباری سےشہادتوں کی تعداد دس ہوگئی اسرائیل نے گھر کو مزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے رفح میں کی جانے والی بمباری کے دوران 10 افراد شہید ہوگئے ، اسرائیل کی فوج نے گھر کو مزائیلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور مغرب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں روکنے میں ناکام رہا،اگر غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے،دنیا کو غزہ میں جنگ روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی اموات پر مغرب کی خاموشی برقرار ہے،مغرب نے فلسطینیوں کی اموات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
ادھراسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر پیرس مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیرس مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کیلئے فریم ورک تشکیل پاگیا، پہلے مرحلے میں 40 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کی جائے گا۔سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو بھی جیل سے رہائی ملے گی۔
اسرائیل میڈیاکے مطابق مذاکرات میں امریکا ،اسرائیل ،مصر اور قطر کے نمائندے شریک ہوئے۔