عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں چار روزہ تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
پاکستان بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے پر آگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 3657 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کمی سے 2672 ڈالرز پر آ گئی۔