اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک (این بی پی) کی حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے 500 روپے والے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے پرسیل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک پر اس سنگین کوتاہی کیلئے 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی نجی بینک کے ذریعے نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کرائی گئی، جس سے بینکنگ کی نگرانی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
جعلی کرنسی کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔ کیس میں متعدد اداروں کی شمولیت کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔