خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔
برینٹ کروڈ فیوچر 26 سینٹ یا 0.35 فیصد کی کمی سے 74.91 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 27 سینٹ یا 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 70.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی، لیکن یہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں کیونکہ مغربی طاقتوں اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک روس اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ چین اور بھارت میں خام تیل کی بڑھتی طلب پر بھی مرکوز ہے جو بالترتیب دنیا کے سب سے بڑے اور تیسرے سب سے بڑے درآمد کنندگان ہیں۔
چین کی خام تیل کی درآمدات نومبر میں بڑھ گئیں کیونکہ قیمتوں میں کمی نے ذخیرہ اندوزی کی مانگ کو بڑھا دیا، جبکہ بھارت کے ریفائنرز نے اکتوبر میں خام تیل کی پروسیسنگ میں سالانہ 3 فیصد اضافہ کیا اور یہ 5.04 ملین بی پی ڈی تک پہنچ گئی۔