نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر تجارتی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کرنے لگے۔چین۔ کینیڈا اور میکسیکو پر بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر پچیس فیصد جبکہ چین سے آنے والی مصنوعات پر اضافی دس فیصدمحصول عائد ہوگا۔حکمنامے پر صدارت کے پہلے دن ہی دستخط کریں گے۔
آسٹریلیا میں چینی سفیر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے چین امریکا تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔