انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق گیارہ افراد مٹی کا تودہ گرنے سےہلاک ہوئے جبکہ چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیاں دو دن بعد شروع ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہےاور ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے،انڈونیشیا کی فوج میں امدادی کاررائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔