مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزدوزیراعظم شہبازشریف اوربلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی ) کے رہنما نوابزادہ خالدمگسی حکومت سازی کے معاملے پر ساتھ چلنےکےعزم کااعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامزدوزیراعظم شہبازشریف سےنوابزادہ خالدمگسی نے ملاقات کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ وفاق اوربلوچستان میں حکومت سازی پربھی بات چیت کی گئی ۔
ملاقات میں نوابزادہ خالدمگسی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورسینیٹرکہدہ بابر جبکہ ن لیگ کی جانب سے سینیٹراسحاق ڈار،راناثناءاللہ اورایازصادق ،سعدرفیق،سینیٹراعظم نذیر تارڑ اور عطااللہ تارڑ شریک تھے۔
عوامی پارٹی کے وفد نے شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد ہونے پرمبارک پیش کی جبکہ شہباز شریف نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کے دوران بی اے پی کے تعاون کو سراہا ۔شہبازشریف کا بی اے پی کے قائدین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
اس موقع پر نامزدوزیراعظم شہبازشریف اور نوابزادہ خالدمگسی نے حکومت سازی کے معاملے پر ساتھ چلنےکےعزم کااعادہ کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہر محب وطن کا فرض ہے، معاشی خطرات سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے لہٰذا معاشی خطرات کے مقابلے کیلئے اتحاد اور سیاسی تعاون کو فروغ دیاجائے ۔