کوہاٹ کے علاقے کمر میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوہاٹ کے نواحی علاقے کمر میں دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی طور پر سونے کی کان کنی کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا، جس کے نیچے 7 مقامی افراد دب گئے۔
ریسکیو نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا اور 6 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد 7 افراد کی لاشیں نکال لی جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں طلعت، عابد، دانیال، صابر، فراز اور فیضان شامل ہیں ۔ پولیس تھانہ گمبٹ نے تفتیش شروع کردی ۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ رحیم اللہ محسود کے مطابق کوہاٹ میں سونے کی کان کنی پر پابندی عائد ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






















