پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 تاحال نوٹیفائی نہیں ہو سکے،بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا
الیکشن کمیشن کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کا انتظارکیا جا رہا ہے،اسی طرح یونین کونسلزکی حد بندی کےقواعد سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوسکا۔
الیکشن کمیشن نےبتایاکہ بلدیاتی علاقوں کی حد بندی اوردرجہ بندی کا نوٹیفکیشن بھی تاحال التوا کا شکارہے،جبکہ یونین کونسلز کی تعداد کے تعین سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جا سکا۔
مزیدیہ کہ مردم شماری 2023 کےمطابق مستند نقشےفراہم نہ کیے جانے کےباعث بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آرہی ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق ان تمام امورکی تکمیل کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ممکن ہو سکے گا۔






















