وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی، کئی ممالک پاکستان کے ساتھ لڑاکا طیاروں کیلئے بات کررہے ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی، کئی ممالک طیاروں کی بات کر رہے ہیں، معیشت کو فائدہ ہوگا، پاک فضائیہ نےتیمور ویپن سسٹم کو کامیابی سےلانچ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذکرنےوالےادارےدہشتگردی کےخلاف کارروائیاں کررہےہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کامیابی ملے گی، دہشتگردی کا ہمیشہ کیلئے مکمل صفایا ہوگا، پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے لبرٹی فنانشل کے ساتھ ایم او یو سائن ہوا، معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط خوش آئند ہے، معاشی استحکام لےآئے،اب ترقی کیلئے کام کریں گے۔ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چند دن پہلے کوئٹہ گیاتھا،وہاں ایک خونی سڑک ہے، اس سڑک پرتیزی سےکام شروع ہوچکا ہے، سڑک پر400ارب روپے خرچ ہوں گے، بلوچستان میں دانش اسکول بنانے کا آغاز ہوچکاہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں۔






















