آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔ بھارت کے ویرات کوہلی 4 سال بعد پھر نمبرون بیٹربن گئے۔
کوہلی نے ہم وطن روہت شرما کو پیچھے چھوڑا۔ گیارہویں بار نمبرون بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے نمبر پرآگئے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پرپہنچ گئے۔ سلمان آغا کی 13 درجے بہتری کے بعد 41 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بولرز میں سلمان مرزا 16 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر، ٹریوس ہیڈ تیسرے اور اسٹیو اسمتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔





















