الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے سابق کمشنرراولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نےاپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا آج آخری اجلاس ہوگا۔ کمیٹی اجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی آج ہی اپنی تحقیقاتی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش بھی کردے گی۔
رپورٹ میں راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات شامل ہوں گے۔ تمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل واضح کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے انکشاف کیا تھا کہ انتخابی نتائج میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔