پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو اکثریت نہ ملنے کے منفی اثرات پڑے اور ہنڈریڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس گر کر 62 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان میں عام انتخابات کیلئے جمعرات کو ووٹنگ ہوئی، جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، قومی اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے۔
کاروبای ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس کی کمی کے بعد 62 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 2362 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تاہم ہنڈریڈ انڈیکس 3.5 فیصد گرنے کے بعد 1.7 فیصد 1162 پوائنٹس کی ریکوری ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 17 لاکھ 78 ہزار 801 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 10 ارب 16 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 922 روپے تھی۔