این اے 25 چارسدہ سے ایمل ولی خان کو بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آزاد امیدوار نے ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 چارسدہ سے اے این پی کے رہنماء ایمل ولی کو بھی آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق این اے 25 چارسدہ سے آزاد امیدوار فضل خان ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کے صاحبزادے ایمل ولی خان 67 ہزار 876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سمیت اہم رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑٓ ہے۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 نشستوں پر صوبے کے 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا حق حاصل تھا۔