Live Updates: ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد کردیں،پریس ٹی وی
ایران اس جنگ کواپنی شرائط اوراپنےوقت پرختم کرےگا،ایرانی عہدیدار
اگر ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کیلئے تیار ہیں،کیرولین
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہاہے کہ ایران نے حقیقت تسلیم نہ کی تو امریکا سب سے بڑا حملہ کرے گا،ایران کو غلط فہمیوں سے بچنا چاہیے،ایران مزید غلط اندازے لگانا بند کرے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناتھا کہ ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل،گیس کی قیمتیں کم ہوں گی،ایران کے خلاف بنیادی مقاصد حال کرنے کے قریب ہیں، اگر ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کیلئے تیار ہیں،آپریشن کو چار سے چھ ہفتوں میں مکمل کر رہے ہیں، 7ہزار ٹن کا بم استعمال کرکے اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران میں 90فیصد میزائل تنصیبات کو تباہ کردیا گیا،ایران میں 3ہفتوں میں 9ہزارمقامات کو تباہ کیا۔
ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد کردیں،پریس ٹی وی
پرویس ٹی وی نے ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کردیاہے ۔
پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اس جنگ کواپنی شرائط اور اپنے وقت پر ختم کرے گا،امریکی پیشکش کاجائزہ لیا، وہ حد سے تجاوز ہے، صدر ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام بھیجا کہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں اور قتلِ عام کا خاتمہ ہے، ایرانی شرائط پوری ہونے تک دفاعی آپریشنز جاری رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی افواج کی تعیناتیوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، جنرلز نے جو بگاڑ پیدا کیا ہے، اسے سپاہی درست نہیں کر سکتے، امریکی فوجی نیتن یاہو کے فریب کا شکار ہوں گے، اپنی سرزمین کے دفاع کے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
ایرانی نیوی کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، ایرانی میزائلوں کی رینج میں آتے ہی بحری بیڑے کونشانہ بنائیں گے۔
چین نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کردی
چین نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہاکہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کی کوششیں اہم اقدامات ہیں، چین کشیدگی میں کمی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور سمندری آمدورفت کے راستوں کی بحالی عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔
ترجمان نے کہا چین خود بھی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے انتھک محنت کررہا ہے۔ خطے میں تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار ہیں۔
دوسری جانب بلومبرگ کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ ترکیہ عرب ممالک کو ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت سے روک رہا ہے، انقرہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر کو ضبط اور تحمل کی تلقین کررہا ہے، خلیجی ممالک کو ڈر ہے ایران اہم بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی اور پانی کی سہولیات کو نقصان نہ پہنچائے۔
جنگ کے باعث پھنسے زائرین کیلئے سعودی عرب کا بڑا ریلیف، ویزوں میں توسیع کا اعلان
جنگی صورتحال کے باعث سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 25 فروری کو ختم ہونے والے ویزوں کی مدت میں 18 اپریل تک توسیع دے دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزے کی یہ توسیع مقررہ فیس ادا کرکے "ابشر" پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز بغیر کسی جرمانے کے ملک سے روانہ ہو سکتے ہیں۔
سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے تمام زائرین 18 اپریل سے پہلے سعودی عرب چھوڑ دیں۔
ایران نے جنگ کے خاتمے کےلیے امریکی مسودہ ملنے کی تصدیق کردی
امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔ ایرانی عہدیدار نے امریکی مسودہ ملنے کی تصدیق کردی۔
رائٹرز سے گفتگو میں سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے امریکی تجاویز کا مسودہ تہران کے حوالے کردیا، مذاکرات کے مقام کا تعین کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہورہی تاہم پاکستان جیسے دوست ممالک مذاکرات کی راہ ہموارکرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے یہ کوششیں جنگ کے خاتمے میں مددگارثابت ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کےلیے پاکستان نے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کی کوششیں شروع کردی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے جنگ بندی کا پندرہ نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچا دیا۔
امریکی مطالبات میں ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا، میزائل پروگرام کو محدود کرنا اور آبنائے ہرمز سے سمندری آمد ورفت کی بحالی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے مذاکرات کیلئے تمام امریکی اڈوں کے خاتمے اور جنگ میں نقصانات پر ہرجانے کی ادائیگی سمیت 6 شرائط رکھی ہیں۔
ایکسپورٹ تیز کی جائیں، خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، تمام محکمے غذائی تحفظ کے حوالےسے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال پر جائزہ اجلاس میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی فراہمی اور بندرگاہوں سے متعلق امور زیر غور آیا۔ وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں اور افسران کو شاباش دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام محکمے غذائی تحفظ کے حوالےسے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں، موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں عالمی سپلائی لائن متاثر ہے، خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، ملکی ضروریات متاثر کئے بغیر اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک کو ایکسپورٹ تیز کی جائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی غذائی ضروریات کیلئے اشیاء خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے، حکومتی اداروں کی سطح پر فیصلہ سازی میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، فیصلہ سازی میں تاخیر کرنے والے افراد کی جواب دہی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے اہم ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز بڑھانے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس کو خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ گئی خصوصی کمیٹی نے خلیجی ممالک کو برآمدات کیلئے 40 فوڈ آئٹمز کی منظوری دی،جس میں اشیاء میں چاول،خورنی تیل،چینی،گوشت،پولٹری،خشک دودھ،ڈیری مصنوعات اور پھل سبزیاں شامل ہیں۔
خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے برآمد کنندگان کا ڈیٹا بیس تیار کرلیا گیا ہے، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے حوالے سے کوئی اضافی ادائیگی نہیں کی جائے گی، اشیائے خورونوش کی برآمدات کے لیے ہوائی اور بحری اوپن روٹس استعمال کئے جائیں گے، خلیجی ممالک کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اجلاس اور ویب نارز منعقد کئے جارہے ہیں، کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہیں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی بھرپور فعال رہیں۔
ایران میں نئی قیادت آئی ہے، اسکو ہم رجیم چینج کہہ سکتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران میں نئی قیادت آئی ہےاس کو ہم رجیم چینج کہہ سکتے ہیں،ایران اس بات پر راضی ہے وہ کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
امریکی صدرٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگوکہاہم ایران سےمذاکرات کررہے ہیں،اب ہم صحیح افراد سےبات کررہےہیں،اب جن سےبات کررہےہیں وہ ڈیل چاہتے ہیں،ایران اس بارسمجھداری سے بات کر رہا ہے،ایران کے میزائلوں کے ذخیرے میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
امریکی صدر نےمزید کہا ایران نے ایک ایساکام کیاجو واقعی حیرت انگیزتھا،انہوں نےہمیں ایک تحفہ دیا اور وہ تحفہ آج پہنچا،یہ ایک بہت بڑا تحفہ تھا،جس کی قیمت بہت زیادہ تھی،نائب صدرجےڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف ڈیل کے معاملے پر متحرک ہیں۔
ایرانی دفتر خارجہ نے امریکا سے بات چیت کی تردید کردی
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا سے بات چیت کی تردید کردی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ کل ہم نے واضح کر دیا تھا کہ امریکا اور ایران کی کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہمیں امریکا کے ساتھ سفارتکاری کا بہت ہی تباہ کن تجربہ ہوا ہے،9 ماہ کے اندر دو بار مذاکرات کے دوران ہم پر حملہ ہوا۔ امریکا کا یہ رویہ سفارتکاری میں خیانت سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کی سفارتکاری پر کوئی بھی اعتماد نہیں کر سکتا، جس طرح یہ جنگ شروع کی گئی اب کون مذاکرات کے دعووں کو قابلِ اعتبار سمجھ سکتا ہے۔
اسماعیل بقائی آبنائے ہرمز میں مختلف اقدامات جنگی صورتحال کے باعث نافذ کیے گئے ہیں، جو ممالک جارحیت میں شامل نہیں وہ ایران سے رابطہ کرکے اس گزرگاہ سے گزر سکتے ہیں، ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرتا رہے گا۔
قبل ازیں ایرانی خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ مذاکرات کرنے لگے ہیں، امریکا سے کہتا ہوں، اپنی ناکامی کو معاہدہ مت کہو۔
لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیر نہ تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی سابقہ نظام بحال ہوگا۔ یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ایران کے خلاف کارروائی کا خیال تمہارے ناپاک ذہنوں سے مٹ جائے۔
دوسری جانب ایران کے سابق سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل علیاکبر احمدیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برسوں سے ہم اس انتظار میں تھے کہ امریکی ہماری نامزد کردہ جگہوں تک آجائیں، 2 دہائیوں سے زائد ہم اس لمحے کیلئے تیاری کررہے تھے، اب ہمارے پاس امریکی فوجیوں کے لیے صرف ایک پیغام ہے، مزید قریب آؤ۔
مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں،بھارتی عوام گیس اور پیٹرول کے بحران کا شکار
مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کی دلدل میں دھکیل دیا۔
متحدہ عرب امارات کے اخبار خلیج ٹائمز نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کردیئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے تاہم مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق غریب بھارتی دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پرمجبورہے۔ عوام کی بڑی تعداد گیس سے محروم ہیں جبکہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا۔
دوسری جانب بھارتی عوام طویل قطاروں میں لگ کر پیٹرول لے رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی ہے جس کے باعث پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے۔
اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں،ترجمان ایرانی فوج کا ٹرمپ کو پیغام
ایرانی خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ مذاکرات کرنے لگے ہیں، امریکا سے کہتا ہوں، اپنی ناکامی کو معاہدہ مت کہو۔
پریس کانفرنس کے دوران ترجمانی ایرانی فوج لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیر نہ تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی سابقہ نظام بحال ہوگا۔ یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ایران کے خلاف کارروائی کا خیال تمہارے ناپاک ذہنوں سے مٹ جائے۔
مسلم ممالک کے نام پیغام میں ایرانی ترجمان نے کہا کہ مسلم ممالک کو کسی دور پار کے ملک کی ضرورت نہیں جس کی پہلی ترجیح اسرائیل ہو۔ امریکا تمھارے دفاع میں ایک گولی بھی نہیں چلائے گا۔
امریکی کانگریس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرار داد مسترد
امریکی کانگریس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرار داد پھر مسترد ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران یہ قرار داد تیسری بار مسترد ہوئی ہے، قرار داد کے حق میں 47 اور مخالفت میں 53 ووٹ پڑے۔
قرارداد کا مقصد صدر کی ایران کے خلاف فضائی کارروائی روکنا اور یہ شرط لگانا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگی کارروائی کی منظوری کانگریس سے لی جائے۔
قرارداد کے حامی ارکان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق جنگ کی منظوری دینا کانگریس کی ذمہ داری ہے اور اس اقدام کا مقصد وہ اختیار دوبارہ حاصل کرنا تھا۔
ارکان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کو کانگریس کے سامنے آ کر یہ بتانا چاہیے کہ امریکہ ایران کے خلاف کیوں لڑ رہا ہے اور یہ جنگ کیسے ختم ہوگی۔
امریکا کا ایران کی ایٹمی تنصیبات کے قریب حملہ، مشرق وسطیٰ میں چھاتہ بردار فورس کی تعیناتی جلد متوقع
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے مذاکرات کی خواہاں ہے جبکہ اہم تنصیبات پر حملے بھی جاری ہیں۔ زمینی آپریشن بھی زیر غور ہے۔
ایرانی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کا بوشہر میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر قریب حملہ کیا ہے، ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کی بھی حملے کی تصدیق کردی۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے میں ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے خلاف سخت اقدامات زیر غور ہے، خارگ آئی لینڈ پر قبضہ ٹرمپ آپشن میں شامل ہے۔ امریکا نے 3ہزاراہلکار مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھاتہ بردار فورس کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی پر غور جاری ہے،وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کی اولین ترجیح بمباری رکوانا ہے،امریکا مذاکرات کے ذریعے وہ مطالبات منوانا چاہتاہے، جو ایران پہلے مسترد کرتا رہا۔
جنگ کے خاتمے کےلیے امریکی منصوبہ سامنے آگیا، ایران نے بھی شرائط رکھ دیں
امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کی جائے۔ امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ نطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو بھی ختم کیا جائے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 15 نکاتی منصوبے میں کہا گیا ہے کہ ایران کو خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنا ہوگی اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے جنگ بندی مہینہ بھر کی ہو تاکہ ایران کے ساتھ 15 نکاتی معاہدے پر بات ہوسکے۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کی چند شرائط سامنے آگئی ہیں،جن میں ایران پر دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران نے شرائط عائد کیں ہیں کہ جنگ کے دوران ہونیوالے نقصانات کا معاوضہ فراہم کیا جائے،آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کی اجازت دی جائے۔ رائٹرز کا کہناتھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے بھی انکاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے جنگ بندی کی شرائط بتاتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو تباہی کا حساب دینا پڑے گا، امریکا کو ایران کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی،توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکا خطرے میں پڑسکتا ہے۔
فلپائن میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان
فلپائن میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔
فلپائنی صدر نے اپنے بیان میں کہا ایندھن تک یکساں رسائی یقینی بنانےکیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ایندھن کی بچت کیلئے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے،اضافی ایندھن کے حصول کیلئے چین اور روس سے بات چیت جاری ہے,سربراہ فلپائنی ایئرلائنز کاکہنا ہے کہ قوم کو فیول راشننگ کی طرف جانا پڑسکتا ہے۔
واضح رہےکہ فلپائن دنیا کا پہلا ملک ہےجس نے ایران امریکا جنگ کے تناظر میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہےکہ فلپائن اپنا 98 فیصد تیل خلیج سے درآمد کرتا ہے، اور 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے،جس کے باعث یہ اقدام اُٹھانا پڑا۔
ملک میں پیٹرول اورڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش قرار
حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات یقینی بنا لی گئی ہیں۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش اور تیل کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر مستحکم ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان میں انرجی سپلائی صورتحال اور عالمی رجحانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے ساتھ تیل کی سپلائی کیلئے تعاون جاری ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ تسلی بخش ہے۔ سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرول کی درآمدات بھی یقینی بنا لی گئی ہیں۔ جبکہ ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر گہری نظر ہے۔ حکومت عالمی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا جائزہ لے رہی ہے۔ توانائی سپلائی میں خلل سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے ساتھ تیل کی سپلائی کیلئے تعاون جاری ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہر صورت پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔ کہا توانائی سیکیورٹی اور مارکیٹ استحکام حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی،امریکی خام تیل 5.24 فیصد کمی کےساتھ 87.51 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ ہورہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد کمی، 98 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
پاکستان کی ثالثی کا مثبت اثر، امریکی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُرامید
مشرق وسطیٰ جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان نے سفارتی محاذ پرکوششیں مزید تیز کردیں ہیں۔
امریکی صدر ایران امریکا کے درمیان بالواسطہ ہونےوالی بات چیت کامیاب ہونے سے کافی پُرامید ہیں۔ امریکی میڈیا اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کررہا ہے کہ امریکی حکام کی پاکستان کے ساتھ ممکنہ ملاقات بھی زیرغور ہے لیکن ابھی اِس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل اہم اجلاس بھی ہوا ۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔ اِس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی اور ایرانی قیادت کو ایکس پیغام ٹیگ کرکے آگاہ بھی کردیا ہے ۔
وزیراعظم نے تنازع کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو رابطے مزید مؤثر بنانے اور ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کردی ۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس بھی فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطے کی تصدیق کرچکا ہے۔ چین اور روس سمیت دیگر عالمی طاقتیں اور عرب ممالک زور دے رہے ہیں کہ جلد سے جلد جنگ ختم کی جائے ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے مذاکرات کی خواہاں، زمینی آپریشن بھی زیر غور
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے مذاکرات کی خواہاں،زمینی آپریشن بھی زیر غور ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی پر غور جاری ہے،وائٹ ہاؤس عہدیدارکا کہنا ہے کہ ایران کی اولین ترجیح بمباری رکوانا ہے،امریکا مذاکرات کے ذریعےوہ مطالبات منواناچاہتاہےجوایران پہلے مستردکرتارہا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کے بارے میں پرامید ہیں،امریکی حکام کی پاکستان کےساتھ ممکنہ ملاقات بھی زیرغور ہے،پاکستانی حکام سے ملاقات کا ابھی حتمی فیصلہ کیا ہوا۔
اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے،پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکراتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے تل ابیب، کریات شمونہ اور دیگر اسرائیلی شہروں پرمیزائل داغ دیے، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت میں السلیم بیس اور کیمپ عارفجان کو نشانہ بنایا گیا،بحرین میں شیخ عیسی ایئر بیس پر بھی حملے کیے گئے،ان حملوں میں ڈرونز اور کئی قسم کے میزائل استعمال کیے گئے۔
چینی وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ مسائل بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے ،طاقت کے ذریعے نہیں،امید کرتے ہیں کہ تمام فریق امن کے نئے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے،امید ہے فریقین بہت جلد امن مذاکرات شروع کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لئے کھلی ہے،ایران کے خلاف جارجیت کرنیوالے رعایت کے حقدار نہیں ہیں۔
ایران پائیدار جنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس تجاویز سننے کیلئے تیار ہے،سی این این
سی این این نے دعویٰ کیاہے کہ ایران پائیدار جنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس تجاویز سننے کیلئے تیار ہے،ایرانی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں امریکا کی جانب سے رابطہ کیا گیا،امریکی رابطہ ابھی تک مکمل مذاکرات کی سطح تک نہیں پہنچا،ایران کا موقف ہے مختلف ثالثوں کے ذریعے چند پیغامات موصول ہوئے۔
سی این این کے مطابق رابطوں کا مقصد یہ ہوسکتا ہے جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوسکتا ہے یا نہیں،،ایران کا کہنا ہے مذاکرات صرف جنگ بندی نہیں بلکہ تنازعے کے مکمل خاتمے پر ہوں گے،ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرے سے گریز کیا ہے،ایران کا کہنا ہے وہ قابل عمل تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرنا چاہتا ،ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تمام ضمانتیں دینے کیلئے تیار ہے،ایران کا موقف ہے وہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول برقرار رکھے گا،ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے حالیہ دنوں امریکا اور ایران کے رابطے ہوئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے متاثرہ ممالک کو مالی پیکج دینے کا اعلان
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متاثرہ معیشتوں کیلئے مالی پیکج کا اعلان کردیا ہے، مہنگائی اور سپلائی چین بحران سے نمٹنے کیلئے فوری سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ایشیا اور ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کو فوری مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بڑھتے معاشی دباؤ کا مقابلہ کر سکیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے فوری بجٹ سپورٹ اور فنانسنگ پروگرام بھی شروع کر دیا ہے جبکہ نجی شعبے کو درآمدات جاری رکھنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ادارے نے زور دیا ہے کہ غریب اور کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے جبکہ تیل، خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی درآمد کو برقرار رکھنے کیلئے بھی سپورٹ دی جائے گی۔اے ڈی بی کے مطابق بڑھتی مہنگائی، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین میں خلل کے باعث اشیا مہنگی اور ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ زراعت اور خوراک کے شعبے کو بھی خطرات لاحق ہیں۔بینک نے خبردار کیا ہے کہ سیاحت اور ترسیلات زر پر انحصار کرنے والے ممالک زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کرنسی اور مجموعی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایران کی جنگ بندی کیلئے چند اہم شرائط سامنے آ گئیں
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کی چند شرائط سامنے آگئی ہیں،جن میں ایران پر دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔
رائٹرز کے مطابق ایران نے شرائط عائد کیں ہیں کہ جنگ کے دوران ہونیوالے نقصانات کا معاوضہ فراہم کیا جائے،آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کی اجازت دی جائے۔
رائٹرز کا کہناتھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے بھی انکاری ہے ۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے جنگ بندی کی شرائط بتاتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو تباہی کا حساب دینا پڑے گا، امریکا کو ایران کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی،توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکا خطرے میں پڑسکتا ہے۔
ایرانی ریڈکریسنٹ سوسائٹی
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر حملوں میں 498اسکول اور 281طبی مراکز تباہ ہوئے،ملک بھر میں 62ہزار رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا،حملوں میں 17ریسکیو پوائنٹس اور 12ایمبولنسوں کو نقصان ہوا۔
محمد باقر ذوالقدر ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری مقرر
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ حکومت کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ نکات موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سینئر عہدیدار کا کہناتھا کہ ثالثوں کے ذریعے ملنے والے نکات کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کے بعد بجلی گھروں پر حملے کو 5 روز کیلئے موخر کر دیا گیاہے ۔
پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 79ویں لہر کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ نئے حملوں میں سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائلوں کا استعمال کیا گیا،تل ابیب، رامات گان، نیگیو اور بیرشیبح میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ محمد باقر ذوالقدر کو ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیاہے،محمد باقر ذوالقدر کو شہید رہنما علی لاریجانی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔
جنگ رکوانے کےلیے سفارتی کوششیں، امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی بات چیت کی تصدیق
ایران جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کر دی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے، امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا، قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کی ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات
وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف صدر آصف زرداری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آج رات صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا ایوان صدر جانے کا پلان ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
ایران اسرائیل امریکا جنگ، خلیجی ممالک میں اموات ڈھائی ہزار سے متجاوز
ایران اسرائیل امریکا جنگ کے دوران خلیجی ممالک میں اموات ڈھائی ہزار سے زائد ہوگئی۔
اعداوشمار کے مطابق ایران میں اسرائیل اور امریکا حملوں میں 1550شہری شہید ہوگئے جبکہ ،18ہزار551زخمی ہوئے، لبنان میں 1026شہری شہید،2582زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق میں حملوں میں 61افراد جاں بحق ہوئے، کویت میں 6،بحرین 2،عمان میں 3 شہری جاں بحق ہوئے، سعودی عرب میں 2،یواے ای میں 8 شہری جاں بحق ہوئے۔ شام اور غزہ میں 4،4شہری جاں بحق ہوئے۔
عراق میں پی ایم ایف ہیڈکوارٹر پر فضائی حملہ، کمانڈر سمیت 14 جنگجو جاں بحق
امریکا نے عراق کے صوبہ انبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر سعد الباجی سمیت 104 جنگجو جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب پاپولر موبلائزیشن فورسز کے اعلیٰ کمانڈرز کی میٹنگ جاری تھی۔ اس فضائی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شمالی اربیل میں کُرد فورس کے ایک اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 6 کُرد جنگجو ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ حملہ کس جانب سے کیا گیا ہے، اور نہ ہی کسی کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
مشرق وسطی میں کشیدہ حالات،پاکستان کی جغرافیائی اہمیت مزید بڑھ گئی
مشرق وسطی میں کشیدہ حالات کے باعث پاکستانی بندرگاہ اہمیت اختیار کرگئی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بندرگاہ پرٹرانسشپمنٹ کارگوہینڈلنگ کاڈیٹا جاری کردیا، کراچی پورٹ پر ایک سال میں ہینڈل کیا جانے والاٹرانسشپمنٹ کارگو ایک ماہ میں ہینڈل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی پورٹ پرجنگ شروع ہونے کے بعد ٹرانسشپمنٹ کارگوہینڈلنگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ صرف 24 دن میں کراچی پورٹ کے 3 ٹرمینلز پر 8 ہزار3 13 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی۔
چیئرمین کے پی ٹی کے مطابق گزشتہ سال صرف 5سے6جہاز ٹرانسشپمنٹ کارگو لائے تھے، جنگی کےبعد کراچی پورٹ پر7جہاز ٹرانسشپمنٹ کارگو لیکر آئے۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی حملے میں بال بال بچ گئے
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائیل حملے میں بال بال بچ گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی پر میزائل گرا، اسرائیلی صدر شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کررہے تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78ویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تل ابیب ،ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے۔ مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی اڈوں پر میزائل داغے گئے۔
ترجمان کے مطابق حملوں میں عماد اور قدر میزائلوں سے دشمن پر حملہ کیا گیا، جدید ڈرونز کے ذریعے دشمن کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،جنوبی کورین وزیرخارجہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی پر روز دیا۔
جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ نے اپیل کی کہ ایران آبنائے ہرمز کی گزرگاہ کو مکمل فعال کرے،آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے
امریکی خام تیل کی قیمت 91 اعشاریہ سات ایک ڈالر فی بیرل پر آگئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 91اعشاریہ سات ایک ڈالر فی بیرل پر آگئی،برطانوی خام تیل کی قیمت 104ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہی ہے
مارکیٹ کیپ میں 20 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا، لیکن ایران کے مذاکرات کی تردید آتے ہی ایس اینڈ پی انڈیکس 120 پوائنٹ گر گیا اور 10 کھرب ڈالر کی کمی آئی۔
اسلام آباد ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے،دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے پہلے ہی تیار ہے، اگر دونوں فریق متفق ہوں تو پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی جاری مذاکراتی عمل کی تردید کی ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے، تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان خود کو ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور پسِ پردہ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔
نیتن یاہو کےقائل کرنے پر ٹرمپ نے ایران آپریشن کی منظوری دی
نیتن یاہو کےقائل کرنے پر ٹرمپ نے ایران آپریشن کی منظوری دی۔
خبرایجنسی کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کوسپریم لیڈر کےاجلاس سےآگاہ کیا،نیتن یاہو نے یہ کہا صحیح وقت ہےحملےکا،پھریہ موقع نہیں ملےگا۔
خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ آپریشن کافیصلہ کرچکےتھےبس صحیح کا وقت انتظارتھا،نیتن یاہونےبتایا کہ 2024میں ٹرمپ کےخلاف ایرانی سازش کابدلہ لیاجاسکتاہے۔
تیل قیمتیں کم کرنے کیلئے مذاکرات کی جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،ایرانی اسپیکر
ایران نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تردید کردی۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایرانی عوام حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کا بیان وقت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں ہو رہی ۔ جوابی کارروائی کی دھمکی کی وجہ سے امریکی صدر پیچھے ہٹے۔ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے، آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے والی حالت پر نہیں آئے گی ۔
ایرانی وزیر خارجہ کے روس اور ترکیہ کے ہم منصب سے رابطے کیے۔ آبنائے ہرمز اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران کے جوہری ڈھانچے پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
ایران میں گیس انفرا اسٹرکچر پر حملے، ایران کا بھی جوابی وار
مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پرحملے جاری ہے۔ ایران میں گیس انفرااسٹرکچر پرراکٹ حملہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہرمیں گیس پائپ لائن کونشانہ بنایا گیا ۔ اصفہان میں گیس پریشرریڈکشن اسٹیشن پرحملہ کیاگیا، تہران اور تبریز میں بھی دھماکوں کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حیفا میں ایرانی میزائل گرنےسے آگ بھڑک اٹھی، دو منزلہ گھر تباہ اورگاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ بغداد میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کے بعد بھی آگ لگ گئی۔
کویت میں ڈرون حملے سے پاورٹرانسمیشن کی 7 لائنیں متاثر ہوئیں۔ سعودی وزارت دفاع نےچار ڈرونز گرانے کا دعویٰ کیا ہے، یو اے ای نے بھی متعدد بیلسٹک میزائل مارگرائے۔
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور
نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پرقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
یاد رہے کہ فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات چیت کی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق سینئر پاکستانی حکام نے ایرانی حکام،اسٹیووٹکوف اورجیرڈ کشنرکےپسِ پردہ رابطے کروائے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور ایرانی قیادت کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی اپنی دھمکی مؤخر کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ تہران کے ساتھ “بہت اچھی اور مثبت” بات چیت ہوئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کے درمیان کوئی براہ راست تعلق ہے یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے
پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے اہم رابطہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات چیت کی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق سینئر پاکستانی حکام نے ایرانی حکام،اسٹیووٹکوف اورجیرڈ کشنرکےپسِ پردہ رابطے کروائے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور ایرانی قیادت کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی اپنی دھمکی مؤخر کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ تہران کے ساتھ “بہت اچھی اور مثبت” بات چیت ہوئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کے درمیان کوئی براہ راست تعلق ہے یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں ، یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے موخر کرنے کے بعد سامنے آیاہے ۔
رائٹرز کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان نے سٹیووٹکوف اور عباس عراقچی سے الگ الگ مذاکرات کیئے ہیں اور بات چیت کا مقصد موجودہ کشیدگی میں کمی لانا تھا، بات چیت کے دوران جیرڈ کشنر اورسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ۔
رائٹرز کا کہناتھا کہ واشنگٹن نے ایران سے اپنی بات چیت کے بارے میں اسرائیل کو آگاہ کر دیاہے،امکان ہے اسرائیل بھی ایران کے پاور اسٹیشنز پر حملے روک سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے 5 روز کیلئے موخر کیئے جارہے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے،خطے میں جنگ ایران نے شروع نہیں کی،صدر ٹرمپ کا بیان توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم نے بھی ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیاہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مفید مذاکرات کی رپورٹ خوش آئند ہے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے جنگ کا جلد حل ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔
عمانی وزیر خارجہ
عمانی وزیرخارجہ بدرابوسعیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کیلئے انتظامات کر رہے ہیں،مشرق وسطیٰ کا تنازع ایران کا پیدا کردہ نہیں ہے، اگر جنگ جاری رہی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ کا ایران سے افزودہ یورنیم کی حوالگی کا مطالبہ ، مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ نہیں بنانا چاہتا: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے قابل احترام اعلیٰ رہنما سے بات چیت کی،امید ہے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے،ایران افزودہ یوینیم میرے حوالے کردے اور کبھی دوبارہ اسے حاصل نہ کرے،میں نہیں چاہتا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ مجھے نہیں معلوم مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں،ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے،اگر معاہدہ ہوا تو ہم خود افزودہ یورینیم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں، اسرائیل سے بات ہوگئی وہ تازہ پیش رفت پر خوش ہے،اگر معاہدہ ہوا تو یہ ایران اور خطے کے لیے بہت شاندار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے،صرف مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں،اگر ایران کے ساتھ ایٹمی ہتھیارہوتے وہ مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرلیتا،ایران کے ساتھ معاہدے کی ضمانت نہیں دے سکتے ،ایران اور امریکا مذاکرات میں کئی نکات پر راضی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ایران کو اسے جہازوں سے بھرا تیل فروخت کرنے کی اجازت دی،ہمارے طیارے حملہ نہ کرتے ہوئے ایران ایٹم بم بناچکا ہوتا،میں خامنہ ای کے بیٹے کو رہنما نہیں مانتا،آبنائے ہرمز کا کنٹرول غالباً میرے اور ایران کے پاس ہوگا۔
ترکیہ ، مصر اور پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہے ہیں: رائٹرز
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں ، یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے موخر کرنے کے بعد سامنے آیاہے ۔
رائٹرز کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان نے سٹیووٹکوف اور عباس عراقچی سے الگ الگ مذاکرات کیئے ہیں اور بات چیت کا مقصد موجودہ کشیدگی میں کمی لانا تھا، بات چیت کے دوران جیرڈ کشنر اورسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ۔
رائٹرز کا کہناتھا کہ واشنگٹن نے ایران سے اپنی بات چیت کے بارے میں اسرائیل کو آگاہ کر دیاہے،امکان ہے اسرائیل بھی ایران کے پاور اسٹیشنز پر حملے روک سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے 5 روز کیلئے موخر کیئے جارہے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے،خطے میں جنگ ایران نے شروع نہیں کی،صدر ٹرمپ کا بیان توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
برطانیہ
برطانوی وزیراعظم نے بھی ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیاہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مفید مذاکرات کی رپورٹ خوش آئند ہے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے جنگ کا جلد حل ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔
عمانی وزیر خارجہ
عمانی وزیرخارجہ بدرابوسعیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کیلئے انتظامات کر رہے ہیں،مشرق وسطیٰ کا تنازع ایران کا پیدا کردہ نہیں ہے، اگر جنگ جاری رہی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سےایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ ہوئی ہے اس لیے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر، بلکہ ایران میں تمام حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔‘
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے موخر کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمت میں بڑی کمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سےایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ ہوئی ہے اس لیے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر، بلکہ ایران میں تمام حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔‘
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران ڈیل کیلئے بیتاب ، تہران میں جو ہو رہاہے اسے رجیم چینج کہا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے بیان کے بعد مزید کہا ہے کہ ایران ہمارے ساتھ ڈیل کیلئے بیتاب ہے ، تہران میں جو ہو رہاہے اسے رجیم چینج کہا جا سکتا ہے ۔
فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران میں جو ہو رہا ہے اسے رجیم چینج کہا جاسکتا ہے،ایران سے معاہدہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ایران کے ساتھ ڈیل پانچ دن میں کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، ایران ہمارے ساتھ ڈیل کیلئے بیتاب ہے۔
ٹرمپ کا بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سےایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ ہوئی ہے اس لیے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر، بلکہ ایران میں تمام حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔‘
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے،خطے میں جنگ ایران نے شروع نہیں کی،صدر ٹرمپ کا بیان توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
کویت میں امریکی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،عرب میڈیا
کویت میں امریکی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں امریکا کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جنگی طیارہ گرنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں،نہ ہی امریکا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے امریکا کے ایف 15 طیارے کے تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا,،ایرانی فوج نے ایف 15 کو گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی۔
ایران میں زمینی کارروائی سے تنازعہ مزید بڑھے گا، روسی وزارت خارجہ
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران میں زمینی کارروائی سے تنازعہ مزید بڑھے گا۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ امریکا اور اسرائیل کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں،آبنائے ہرمزکی صورتحال معمول پر لانےکی کوشش کی جائے،روس آبنائے ہرمز کی بندش کا مخالف ہے۔
مزیدکہا آبنائےہرمزکی بندش کو مجموعی صورتحال کے تناظرمیں دیکھنا چاہیے،امید ہے امریکہ سمجھداری سے کام لےگا اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر پر حملہ نہیں کریگا۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر کا ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرچک شومر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ایران کےخلاف جنگ فوری طور پر روکی جائے،اب بہت ہو چکا،اس جنگ کو ختم کیا جائے،جنگ میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں، اربوں ڈالر ضائع ہو رہے ہیں،
مزیدکہاجنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول کی قیمت 3.94 ڈالر فی گیلن ہوچکی،ریپبلکن سینیٹرز بھی لاعلم ہیں،مشرق وسطیٰ میں حکومت حاصل کیا کرنا چاہتی ہے۔
ایران کے اسرائیل پر نئے حملے،کئی گاڑیاں اور مکانات تباہ، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی
ایران کے اسرائیل پر نئے حملے،کئی گاڑیاں اور مکانات تباہ ہوگئے،ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
امریکی اوراسرائیلی طیاروں کی تہران پرشدید بمباری،بندرعباس میں ریڈیواسٹیشن پرحملے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا،ارومیہ میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایاگیا،ملبے تلےدبےافرادکی تلاش جاری ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکااوراسرائیل نے اہوازمیں اسپتال پرحملہ کیا،اہواز پر حملے میں اسپتال کونقصان پہنچا،ایران کےشہراصفہان میں بھی دھماکےہوئے،تازہ حملوں میں 6 شہری شہیدہوگئے، 28 فروری سے ایران پرجاری حملوں میں شہدا کی تعداد 1550ہوچکی۔
ترجمان ایرانی خاتم الانبیا نے اپنے بیان میں کہاڈرون کے ذریعے اسرائیلی ایئرپورٹ بن گوریون اڈے کو نشانہ بنایا،اسرائیل کی ایوی ایشن کمپنیوں پر بھی ڈرون حملے کئے،تل ابیب، اور ہولون میں فوجی اڈوں اور سکیورٹی مراکز کو نقصان پہنچایا۔
گزشتہ روز بھی ایران کے اسرائیلی ایٹمی مرکز کے قریب حملوں میں 180 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ آئی اے ای اے نے بتایا کہ حملوں کے بعد تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔
ایران نےامریکا کووارننگ دیتے ہوئےآبنائےہرمزمکمل بند کرنےکا اعلان کردیا،جاری کردہ بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پرحملہ ہوا تو آبنائے ہرمز مکمل بند کردیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تفصیلی بات کی۔
ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نےاس بات پراتفاق کیاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیےنہایت ضروری ہے۔
خطےمیں بڑھتی کشیدگی،عالمی معیشت خطرےمیں موجودہ بحران 1970 کےتیل بحران سے بھی بدتر قرار دیدیاگیا،سربراہ عالمی توانائی ایجنسی کاکہنا ہےکہ ایشیا میں ایندھن کی کمی بڑھنےکاخدشہ ہے،ضرورت پڑی تومزید ذخائر مارکیٹ میں لائے جا سکتے ہیں،بحران کا سب سے بڑا حل آبنائےہرمزکھولنا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،امریکی کروڈ آئل کی قیمت 99ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 112اعشاریہ آٹھ چھ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،مشرق وسطی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں ہائی آکٹین پر فی لیٹر لیوی میں 200 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پہلے ایچ او بی سی پر لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔
ایسے شواہد نہیں ملے کہ ایرانی میزائل لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، برطانیہ
برطانوی کابینہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ایران کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائل ہیں جو لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہاؤسنگ سیکرٹری سٹیو ریڈ نے بتایا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ایران برطانیہ کو نشانہ بنا رہا ہے یا اگر وہ چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ یہ میزائل برطانوی سرزمین کے کتنے قریب پہنچے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ’آپریشنل تفصیلات‘ شیئر نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ تہران کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو 4,000 کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ ایران کی جانب سے بحر ہند میں ڈیاگو گارشیا پر امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سامنے آیا تھا۔ یہ جزائر ایران سے تقریباً 3,800 کلومیٹر دور ہیں۔
شہباز شریف کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا خلیج میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور
پاکستان اور انڈونیشیا کی قیادت نے خلیج میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور وہاں کے برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انڈونیشین صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے عوام اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کو خط، جوہری پلانٹس پر حملوں سے آگاہ کیا
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر نطنز اور بوشہر جوہری پلانٹس پر حملوں سے آگاہ کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے جوہری تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے تابکاری کا خطرہ موجود ہے، اگر تابکاری ہوئی تو انسانی آبادی اور ماحول کو سنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، اس قسم کے حملے عالمی امن کے خلاف جارحیت ہے۔
بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے،ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پرشکیان کا کہنا ہے کہ بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
ایک پیغام میں ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے کہا کہ ایران کو نقشے سے مٹانے کی دھمکی امریکا کی مایوسی ظاہر کرتی ہے، دشمن کی دھمکیاں ہمیں مزید مضبوط اور متحد بناتی ہیں۔
صدر مسعود پرشکیان نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنیوالوں کیلئے آبنائے ہرمز بند ہے، آبنائے ہرمز ہمارے دوست ممالک کیلئے کھلا ہے، ہم میدان میں بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
مودی سرکارکی ناقص پالیسیاں بھارتی معیشت کو لے ڈوبیں
مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں بھارتی معیشت کو لے ڈوبیں ۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور اسرائیل کی حمایت کے باعث بھارت کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر چیلنج بن گئے ۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ 10 فیصد تک گرچکی ۔ بھارتی صنتعوں کو الیکٹرانکس سے لے کر غذائی مصنوعات تک نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 50 ارب ڈالر کی برآمدات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ بھارتی صنتعوں کو الیکٹرانکس سے لے کر غذائی مصنوعات تک نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ بھارتی حکومت کی پالیسیاں ملک کو مشکلات کی طرف لے جارہی ہیں۔
پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطے میں موجود تنصیبات کو تباہ کر دیا جائے گا،ایران
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران کے پاور پلانٹس اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ اگر حملہ ہوا تو خطے میں موجود تنصیبات جائز ہدف سمجھی جائیں گی۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کسی بھی حملے کا سخت اور موثر ردعمل دے گا۔ خطے میں موجود تنصیبات کو ناقابلِ واپسی طریقے سے تباہ کر دیا جائے گا۔ توانائی تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پرچلی جائیں گی۔
دوسری جانب ٹرمپ کی بجلی گھروں پر حملے کی دھمکی کے بعد ترجمان ایرانی ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے کہا کہ بجلی گھروں پر حملہ تو امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خطے کے آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی نشانہ ہوں گے۔
قبل ازیں ایرانی وزیرتوانائی نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کے حملوں سے پانی بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، پانی اور صفائی کے درجنوں مرکز کو نشانہ بنایا گیا، امریکی اسرائیلی حملوں میں اہم تنصیبات کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا، نقصانات کی مرمت کی جارہی ہے۔
تیل کی مسلسل فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، وزیرخزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا مشکلات سے دوچار ہے۔ ہم تیل کی مسلسل سپلائی اور فراہمی کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دعاگوہیں کہ جنگی حالات جلد ختم ہوں، ہوسکتاہےیہ صورتحال کچھ ہفتوں یامہینوں تک برقرار رہے، ہم سب نے مل جل کرملک کوبحران سےنکالناہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارےوسائل لامحدود نہیں ہیں، ہم یہ بھی دیکھ رہےہیں اس صورتحال کے اثرات تجارت پرکیاہوں گے، کچھ تجاویز ایسی ہیں جوہمیں بہترترقی کی طرف لے جاسکتی ہیں، اپریل تک سپلائی کی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے، اپریل تک سپلائی کی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیاکہ قوم پرکم سےکم بوجھ ڈالا جائے، حکومت نے69ارب روپےکابوجھ خود برداشت کیا، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، مستحق طبقے کیلئے ٹارگٹڈ ریلیف پیکج تیار کررہے ہیں۔
آبنائے ہرمز صرف ایران کے دشمنوں کے لیے بند ہے، ایرانی میری ٹائم آرگنائزیشن
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ’ایران کے دشمنوں‘ سے منسلک جہازوں کے علاوہ تمام جہازوں کے لیے کھلا ہے۔
ایرانی نمائندے علی موسوی کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ حفاظتی انتظامات کے متعلق رابطہ قائم کر کے اس آبی گزرگاہ سے گزرنا ممکن ہے۔
موسوی کا کہنا ہے کہ ’سفارت کاری ایران کی ترجیح ہے۔ تاہم، جارحیت کا مکمل خاتمہ نیز باہمی اعتماد کی بحالی زیادہ اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی حملے ’آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کی جڑ‘ ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکہ اسرائیل کے نتیجے میں میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے ایران وقتاً فوقتاً حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔
اسرائیل کے ایٹمی مرکز پر حملہ، تابکاری کے شواہد نہیں ملے،آئی اے ای اے
اسرائیل میں ایمرجنسی سروسز کے حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو ملک میں ایک جوہری تنصیب کے قریب ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 160 سے زیادہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایرانی میزائل حملے اسرائیل کے علاقے عراد اور دیمونا میں ہوئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل حملوں میں 84 افراد عراد اور 78 افراد دیمونا میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دونوں قصبے ایک اسرائیلی جوہری تنصیب کے قریب واقع ہیں۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطابق اسے جوہری تحقیق کے اس مرکز کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ترجمان آئی اے ای اے کے مطابق ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کی سرگرمیوں پر گہری نظر ہے، کسی غیرمعمولی تابکاری کے شواہد نہیں ملے، جوہری تنصیبات پر حملوں سے گریز کیا جائے، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ سنیچر کے روز ایران کی نظنز جوہری تنصیب پر مبینہ اسرائیلی حملے کے بعد ردعمل میں کیا گیا ہے۔
ایران کا امریکا کے ایک اور طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران نے امریکا کے ایک اور طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا کے لڑاکا طیارے ایف فائیو کو نشانہ بنایا ہے،ایرانی فوج نے ایف 15 کو گرانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کاکہنا ہےکہ ایران سےصبرو تحمل کی توقع رکھنا بے معنی ہے،جنہوں نےجنگ مسلط کی انہیں اس لڑائی کو پہلے روکنا ہوگا،جنگ روکی جائے گی تو تب ہی تہران سے کسی ردعمل عمل کی توقع کی جاسکتی ہے،بجلی تنصیبات پر حملے ہپوئے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملے کریں گے۔
دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری کو بڑے بحران کا سامنا، ایئرلائنزٹکٹوں میں مزید اضافے کا خدشہ
کورونا وائرس کے بعد دنیا بھر ایوی ایشن انڈسٹری کوبڑے بحران کاسامناہے۔
فنانشل ٹائمزکی رپورٹ کےمطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے بعد اہم ہوائی اڈے متاثر ہوئے،واقعے کے بعد خلیجی میں روازنہ پروزیں منسوخ ہورہی ہیں۔
ایئرلائنز کوایندھن کی قلت کا سامنا،وارننگ جاری کردی گئی،عالمی مارکیٹ میں فیول جیٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی،جس کے باعث ایئرلائنز کے ٹکٹوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ایران کا اسرائیل کے شہر دیمونا کے بعد عراد پر بڑا حملہ، 10 اسرائیلی ہلاک،150 سے زائد زخمی
ایران کا اسرائیل کے شہر دیمونا کے بعد عراد پر بڑا حملہ، 10 اسرائیلی ہلاک،150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
دیمونا کےبعد عرادشہر بھی پاسداران انقلاب کےنشانے پرہے،اسرائیل کادفاعی نظام بری طرح ناکام ہوگیا، 450 کلوگرام وزنی میزائل ہدف پرگرا،جس کےنتیجےمیں پانچ اسرائیلیوں کےمرنے اور80 سےزائد زخمی ہونے کی اطلاع ہیں،اس سے قبل دیمونا میں بھی 39 صیہونی کے زخمی ہوئے۔
اسرائیل کے شہرگلیل پرمیزائل حملہ ،ایک شخص ہلاک،گھروں میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیل نے ڈیمونہ اور عراد پر حملے میں 150 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی، دیمونا میں اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات موجود ہیں،ایٹمی تنصیبات پر فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دیمونا اورعراد پرایران کےہولناک حملوں کےبعد اسرائیل نےپورےملک میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی،اسرائیلی وزارت تعلیم نے اعلان کیاکہ اتواراورپیر کےروزکوئی شخص جسمانی طور پرکسی تعلیمی ادارے میں نہ جائے۔
دوسری جانب تہران کےمشرقی اورمغربی علاقوں میں خوفناک دھماکےسنےگئے،تہران کے قریبی شہر دماوندمیں 3دھماکےسنےگئے،تہران کےقریبی شہر پردیس میں بھی دھماکے سنے گئے،دماوند میں ایران کا بڑا بجلی گھرموجود ہیں۔
خبر ایجنسی کےمطابق متحدہ عرب امارات کےقریب بحری جہاز پر میزائل حملہ ہوا ہے،برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ شارجہ کے شمال میں 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کےمطابق میزائل حملے میں جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔حملے میں جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
ایران نے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمزنہ کھولی تو انکے بجلی گھر تباہ کر دیں گے، امریکی صدر کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا آبنائےہرمز مکمل نہیں کھولی تو امریکا ایران کےبجلی گھر مرحلہ وار تباہ کر دےگا،پہلےسب سے بڑےپاورپلانٹ کو نشانہ بنایاجائےگا،ایران میں اہداف وقت سےپہلےحاصل کرلیے، تہران اب ڈیل چاہتا ہےلیکن میں نہیں چاہتا،امریکا نےایران کونقشے سےمٹادیا،ایرانی قیادت،بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا گیا۔
دوسری جانب ایران نے توانائی انفراسٹرکچر پرحملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا اعلان کردیا،واضح کیا کہ خطےمیں موجود امریکی توانائی انفرااسٹرکچر آئی ٹی نظام اور پانی کی تنصیبات کونشانہ بنایاجائےگا پاسداران انقلاب کے مطابق اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا عندیہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےخلاف جنگ ختم کرنےکا عندیہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہم اپنے مقاصد کےحصول کے بہت قریب پہنچ چکےہیں،ایران کی میزائل صلاحیت،لانچرزکومکمل طور پر تباہ کرنا،ایران کےدفاعی صنعتی ڈھانچے کوختم کرنا،ایرانی بحریہ اورفضائیہ بشمول فضائی دفاعی نظام کاخاتمہ کرنا،ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی صلاحیت کے قریب نہ جانے دینا اہداف میں شامل تھے، ایسی کسی صورتحال میں امریکا فوری اور بھرپور ردِعمل دے گا،اپنے مشرقِ وسطیٰ کےاتحادیوں کو اعلیٰ ترین سطح پرتحفظ فراہم کریں گے۔
صدرٹرمپ نےکہاآبنائے ہرمزکی نگرانی اورحفاظت اُن ممالک کو کرنی ہوگی جو اسے استعمال کرتے ہیں کہا جائے تو ہم ان ممالک کی اس حوالے سے مدد کریں گے،تاہم ایران کے خطرے کے خاتمے کے بعد اس کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب قانونی سازی میں ساتھ نہ دینےپرصدرٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو دھمکی دیدی،کہا ایئرپورٹ سیفٹی کیلئےفنڈ نہ دیےتو ایئرپورٹس پرآئی سی ای ایجنٹس تعینات کروں گا،آئی سی ای ایجنٹس تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کریں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاض پر3بیلسٹک میزائل داغےگئے،ایک میزائل تباہ کردیا گیا ہے،جبکہ 2بیلسٹک میزائل غیر آباد علاقے میں گرے
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے میں 5ڈرونزکومارگرایا گیا،سعودی عرب نے ایران کے 2 فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کے 3 ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران نے سعودی عرب،خلیج تعاون کونسل اور عرب اور اسلامی ملکوں کو بار بار ہدف بنایا،جارحیت جاری رہنے سے ہمارے تعلقات پر سنگین اثرات ہوں گے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیلی ایف 16 طیارے کو ہٹ کرنے کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ایف 16 طیارے کو ہٹ کرنے کا دعویٰ کر دیاہے اور کہا کہ جنگ کے دوران یہ تیسرا ایف 16 ہے جس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی نیوی نے متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی بیس پر حملے کیئے ہیں ، پاسداران انقلاب کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات میں المنہاد ایئربیس اور کویت میں علی السالم ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،ان اڈوں کو ایرانی جزیروں پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تہران میں مزائل بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ اس کارروائی سے ایران کی میزائل صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہناتھا کہ آبنائے ہرمز کے بعد دیگر سمندری گزارہوں پر بھی ہماری نظر ہے، باب المندب کو عدم تحفظ کا شکار کرنا بھی ہمارے پلان میں شامل ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آج ایران میں حساس معلومات شیئر کرنے پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ، گرفتار افراد نے حساس مقامات کی تصاویرمخالف میڈیا اداروں کو دی۔
ایرانی حکام کا کہناہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 20 ہزار 984 ایرانی زخمی ہوئے، 7 اسپتالوں کو خالی کرالیا گیا جبکہ 36 ایمبولینسز تباہ ہوئیں
مصری صدر عبد الفتح السیسی کا دورہ سعودی عرب
جدہ میں مصری صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، جس دوران دونوں رہنماوں نے خلیجی ریاستوں کے خلاف ایرانی کشیدگی کی مذمت کی اورایرانی حملوں کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مصری صدر نے ایرانی حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا ،مصری صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کی۔
حزب اللہ
الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر میزائل داغ دیئے ہیں،حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔ جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری بھی جاری ہے ۔
بحرین
بحرین نے رہائشی عمارت پر امریکی پیٹریاٹ میزائل لگنے کی تصدیق کر دی ہے اور حکام نے بتایا کہ ڈرون انٹرسیپٹ کرنے کیلئے فائر کیا گیا پیٹریاٹ میزائل رہائشی عمارت کو لگا۔ 9 مارچ کو ہونے والے واقعے میں ایران پر ڈرون حملے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ماسکو ہمیشہ ایران کا وفادار دوست رہے گا: پیوٹن کا نئے سپریم لیڈر کو پیغام
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے نئے رہبرِاعلیٰ اور صدر کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’ماسکو اس مشکل وقت میں تہران کا ’وفادار دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار‘ رہے گا۔
کریملن کے بیان کے مطابق ایرانی نئے سال کے پہلے دن کے موقع پر دیے گئے پیغام میں پیوٹن نے مجتبیٰ خامنہ ای اور مسعود پزشکیان کو کہا کہ انھیں اُمید ہے کہ ایرانی عوام ’ان آزمائشوں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔‘
دوسری جانب روس نے وسطی ایران میں واقع نطنز کی جوہری تنصیب پر فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریہ زاخارووا نے ایک سرکاری بیان میں حملے کی ذمہ داری سے متعلق تفصیلات میں جائے بغیر کہا کہ ’یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘
اسی تناظر میں ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو نطنز جوہری سائٹ پر حملے سے آگاہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک بیان میں ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے کہا ہے کہ تابکار آلودگی سے متعلق ’تکنیکی اور ماہرین کی جانچ‘ مکمل کر لی گئی ہے اور نتائج کے مطابق ’اس تنصیب سے تابکار مواد کے کسی بھی اخراج کی اطلاع نہیں ملی، اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘
یہ بھی یاد رہے کہ اے ای او آئی اس سے قبل بھی نطنز پر حملے کی تصدیق کر چکی ہے اور اس کی جانب سے تین مارچ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دو روز قبل (یکم مارچ) تنصیب پر ہونے والے حملوں کے بعد بھی تابکار مواد کے اخراج کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔
اسرائیل کا نطنز ایٹمی مرکز پر بمباری سے لا علمی کا اظہار، تابکاری کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا: آئی اے ای اے
اسرائیلی فوج نے ایران کے نطنز ایٹمی مرکز پر بمباری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نطنز پر ہونے والے حملے سے ہم لا علم ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران پر حملے کے دوران ایک میزائل اسرائیلی طیارے کے بہت قریب آگیا تھا، طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، مشن مکمل کرکے واپس آیا، جنگ کے آغاز سے اب تک کئی بار ایران اسرائیلی طیاروں کو گرانے کی کوشش کرچکا ہے۔
آئی اے ای اے
نطنز ایٹمی مرکز پر بمباری کے معاملے پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نطنزنیوکلیئر سائٹ پر حملے کی اطلاع ملی ہے، نطنز میں تابکاری کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
متحدہ عرب امارات
اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 بیلسٹک میزائل اور 8 ڈرونز فضا میں تباہ کیے، جنگ کے آغاز سے اب تک 341 بیلسٹک میزائل تباہ کرچکے ہیں، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 748 ڈرونز بھی تباہ کیے، ایرانی حملوں میں 2 فوجی اور 6 غیر ملکی شہری جاں بحق ہوئے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عید پر مسلمان ملکوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تمام مسلمان ممالک ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے، ہمارے اختلافات سے صیہونی دشمن کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اللہ سے دعا ہے عید الفطر ہمیں متحد رہنے کی طاقت دے۔
ترجمان ایرانی فوج
ایرانی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران نہ صرف اپنے دفاع بلکہ پورے خطے اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے لڑ رہا ہے، ایران آبنائے ہرمز میں اپنی عظمت کا مظاہرہ کر رہا ہے،ہماری تنصیبات پر حملہ کرو گے تو ہم تمہاری زیادہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، ہم طاقتور ہیں اور طاقتور رہیں گے۔
لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اموات 1,021، زخمیوں کی تعداد 2,641 ہوگئی
لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اموات 1,021، زخمیوں کی تعداد 2,641 ہو گئی ہے۔
عرب میڈٰیا نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 2 مارچ سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,021 ہو گئی ہے اور 2,641 زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے مزاحمت کے بعد اسرائیل نے لبنان میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جس میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں جن میں رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایران جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا صرف امریکی جنگ سے وابستہ ممالک کے جہازوں پر پابندی ہے دیگر ممالک کو سکیورٹی خدشات کے باوجود سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
جاپانی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران جاپانی جہازوں کی آمدورفت میں سہولت دینے کے لیے تیار ہے۔ جوملک تہران سے تعاون کرے گا اس کیلئے محفوظ راستہ یقینی بنائیں گے۔
جنگ بندی کے حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ کئی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں۔ سفارتی کوششوں کے باوجود امریکا نے سنجیدگی ظاہر نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔ ضمانت دی جائے کہ دوبارہ حملہ نہیں ہوگا، نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے۔
خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے، ہماری مشکلات دشمنوں کی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے جنگ نہیں چاہتے، مسعود پزشکیان نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے اسلامی ممالک پر مشتمل سیکیورٹی ڈھانچہ بنانے کی تجویز دی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اعلان کر چکے کہ جوہری ہتھیار حرام ہیں، کسی عہدیدار کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
جنگ اور بمباری کے سائے میں ایران بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
جنگ اور بمباری کے سائے ایران بھر میں آج عید الفطر اور نوروز ایک ساتھ منائی جارہی ہے۔
مشہد میں امام رضا کے روضے پر عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تہران میں بھی عید الفطر کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ قم اور دیگر شہروں میں بھی عید کی نماز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔
تہران کی سڑکوں پر نوروز کی مناسبت سے پھولوں اور تحائف کے اسٹالز سج گئے ہیں۔ جنگ کے باوجود ایرانی شہری اپنے تہوار بھرپور انداز میں منارہے ہیں۔
امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے باوجود تہران اور دیگر شہروں میں شہریوں نے بازاروں کا رُخ کیا، پھول خریدے اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
ایران پر مسلط کردہ جنگ کو 3 ہفتے مکمل، پاسداران انقلاب کا امریکی اور اسرائیلی اہداف پر 70 واں حملہ
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مسلط کردہ جنگ کو تین ہفتے مکمل ہوگئے۔
پاسداران انقلاب نے امریکی اوراسرائیلی اہداف پر 70 واں حملہ کردیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق مشرق وسطیٰ اور اسرائیل میں 55 مقامات پر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے پہلی بار ایران سے 4 ہزار کلومیٹر دور ڈیاگو گارشیا جزیرے پر امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ اب تک کا ایران کا طویل ترین حملہ ہے۔ جو مشرق وسطیٰ سے باہر کسی امریکی ہدف پر کیا گیا۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں۔ تہران، اصفہان اور بوشہر پر شدید بمباری کی گئی۔ فضائی کارروائی میں حکومتی شخصیات کو ہدف بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایران نے ڈیاگو گارشیا پر امریکی اور برطانوی اڈے پر میزائل داغ دیے
برطانیہ کی امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بعد ایران نے ڈیاگو گارشیا پر امریکی اور برطانوی اڈے پر میزائل داغ دیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے جزیرہ ڈیاگو گارشیا پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، دونوں میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔
قبل ازیں برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق ایرانی اہداف پرحملوں کیلئے امریکا برطانوی اڈے استعمال کرسکےگا ۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو پہلے ہی اقدام کرنا چاہیے تھا انہوں نے بہت دیر کی۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ برطانوی وزیراعظم اپنے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال رہا ہے۔
امریکا کا ایران کے افزودہ یورینیم پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی پر غور
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کا جوہری مواد قبضے میں لینے پر غور کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ایران میں کارروائی کےمختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ امریکا کی طرف سے ایرانی بندرگاہوں یا چھوٹے جزائر پر فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔
افزودہ یورینیم کو ضبط کرنے کے لیے فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ایرانی تیل کے انفراسٹرکچر پر قبضے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ اس مقصد کیلئے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کہ تیاریاں کرنا پینٹاگون کا کام ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک ایسی کسی کارروائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کی۔
امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ہٹادیں
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم کرنے کےلیے امریکا نے 30 دن کے لیے ایرانی تیل پر پابندیاں ختم کردیں۔ صرف سمندر میں پہلے سے موجود تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت ہوگی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران سے تیل کی درآمد پر عائد پابندیاں 30 دن کیلئے ہٹا دیں، بحری جہازوں پر ذخیرہ شدہ ایرانی تیل کی فروخت اور ترسیل کی اجازت دیدی، امریکی وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں ایرانی تیل جاری کرنے کا اعلان کیا۔
امریکی سیکرٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت کیلئے قلیل مدتی اجازت نامہ جاری کر دیا گیا، تقریباً 140 ملین بیرل تیل عالمی مارکیٹ میں شامل کیا جائے گا، ایران کی وجہ سے سپلائی پر عارضی دباؤ کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
امریکی سیکرٹری خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد عالمی سپلائی اور قیمتوں کا استحکام ہے، ٹرمپ انتظامیہ 440 ملین اضافی بیرل تیل عالمی منڈی میں لانے پر کام کر رہی ہے۔
سیکرٹری خزانہ نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے نے امریکی تیل و گیس کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچا دی۔
دوسری جانب فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران محدود تعداد میں بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے دے رہا ہے، یونانی آئل ٹینکر پہلی بار ٹریکر بند کیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزر گیا جبکہ 6 کارگو بحری جہازوں نے خمینی بندرگاہ پر تجارتی سامان آف لوڈ کیا۔
مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اہداف کے حصول کےقریب ہے، مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو بتدریج ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، امریکا چاہے گا تو اسرائیل بھی جنگ ختم کردے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی ان کی ذمہ داری ہے جو اس کو استعمال کرتے ہیں، آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی دیگر ممالک کی ذمہ داری ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز پر دیگر ممالک کی مدد کرے گا، عالمی گزرگاہ کو مشترکہ طور پر محفوظ بنایا جانا چاہیے۔
امریکا اور اسرائیل 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں: ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا اور اسرائیل 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں، اس جنگ بندی کے ذریعے امریکا اور اسرائیل مزید وقت لینا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصولوں کے پابند لوگ ہیں، مخالفین پر بات چیت کے دوران چپکے سے حملہ نہیں کرتے، ہم صرف اُس وقت بھرپور جواب دیتے ہیں جب ہم پر حملہ کیا جائے،ہمارے پاس انفرااسٹرکچر پر حملوں کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق معلومات ہیں، اگر ہمارے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو پھر کسی کو خاطر میں نہیں لائیں گے، عباس عراقچی
سعودی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے ایک اور ڈرون کو انٹرسپٹ کیاہے ، ڈرون کو مشرقی ریجن میں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ۔
’ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ‘ایرانی سپریم لیڈر نے قوم کے نام پیغام جاری کر دیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے نئے ایرانی سال کو بہادری اور قومی اتحاد کا سال قرار دیا ، انہوں نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں ایرانی فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈ ر کا پیغام میں کہناتھا کہ دشمن نے قوم میں خوف اور مایوسی پھیلانے کیلئے حملہ کیا، دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا، ہماری باوقار قوم نے فوجی اور سیکیورٹی نوعیت کے تین بڑے مقابلوں کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہترکرنے کے خواہاں ہیں، لوگوں کے درمیان اتحاد مزید مضبوط ہو گا اور دشمن رسوا ہوں گے، اسرائیل ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیے فالس فلیگ کی حکمتِ عملی استعمال کر رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان تعلقات بہتر کریں، ہم دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں، ترکیہ اور عمان پر حملے ہم نے نہیں کیے، ان حملوں میں ایرانی فوج یا اتحادی ملوث نہیں ہیں۔
نیٹو امریکہ کے بغیر ایک کاغذی شیر ہے، ہم ان کی یہ بزدلی یاد رکھیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، وہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ اب یہ جنگ جیت لی گئی ہے تو وہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایت کرتے ہیں، اس کے باوجود وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے، یہ کام نیٹوکے لیے نہایت آسان ہے اور اس میں خطرہ بھی بہت کم ہے، دراصل تیل مہنگا ہونے کی سب سے بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے، وہ بزدل ہیں اور ہم ان کی یہ بزدلی یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب رائٹرز کا کہناہے کہ امریکہ نے مزید ہزاروں فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے تین امریکی حکام نے گفتگو میں تصدیق کر دی ہے ۔
اسرائیلی فوج کا تہران میں حملے میں ایرانی بسیج کے انٹیلی جنس سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے رواں ہفتے تہران میں کیے گئے ایک حملے میں ایران کی بسیج فورسز کے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس عہدیدار کو شہید کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت اسماعیل احمدی کے نام سے کی گئی ہے، جو بسیج یونٹ کے انٹیلی جنس سربراہ تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ وہ آپریشنز کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کرتے تھے اور ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے میں بھی اہم کردار رکھتے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں مرکزی تہران میں واقع بسیج کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں یونٹ کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی جاں بحق ہوئے۔
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور ایرانی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
فضائی حدود کی بندش، 500سے زائد پاکستانی زائرین کربلا میں محصور
ایران اسرائیل جنگ کے باعث عراقی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پانچ سو سے زائد پاکستانی زائرین کربلا میں محصور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی زائرین میں خواتین بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، زائرین کے پاس رقم ختم ہو چکی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، ادویات کی عدم دستیابی سے اکثر بیمار بزرگ زائرین کی حالت خراب ہے، زیارتوں کیلئے عراق جانے والے زائرین 9 رمضان المبارک سے محصور ہیں۔
ایران نے 20 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، اسرائیلی حکام کی تصدیق
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایران نے 20 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے تاہم کسی اسرائیلی لڑاکا طیارے کو ابھی تک نشانہ نہیں بنایا گیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق پائلٹس کئی بار میزائل کے خطرات کا سامنا کر چکے ہیں، ایک موقع پرایک پائلٹ نشانہ بننے کے بالکل قریب تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاسداران انقلاب نے امریکہ کے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے تاہم ترجمان سینٹ کام کا کہناہے کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیاہے اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔
الجزیرہ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ امریکہ کے جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 کو فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینٹ کام کے ترجمان ٹم ہاکنز نے بیان میں کہا کہ طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا، طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا لیا گیاہے اور پائلٹ کی حالت بھی مستحکم ہے۔
ایران کی میزائل پروگرام تباہ کرنےکے امریکی اور اسرائیلی دعوؤں کی تردید
ایران نے میزائل پروگرام تباہ کرنےکے امریکی اور اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ہماری میزائل صنعت کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں، تہران اب بھی میزائل اور ڈرونز تیار کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہم جنگی حالات میں بھی میزائل تیار کر رہے ہیں، ذخائر جمع کرنے میں بھی کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایف 35 طیارہ امریکا کے ناقابل شکست ہونے کی علامت تھا، ایرانی دفاعی نظام نے پہلی بار اس ناقابل شکست کو شکست دی، یہ لمحہ ایک نظام کے ٹوٹنے اور بکھرنے کی علامت بن گیا۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی، تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی پیشگوئی
آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب سعودی عرب نے خبردار کیا ہے تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی سپلائی میں لاکھوں بیرل کی کمی ہوئی، ایران جنگ جاری رہی تو اپریل کے آخر تک تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔
تجزیہ کار متفق ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز جو امن کے دوران عالمی تیل کی تقریباً 5ویں حصے کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے اگلے ہفتوں میں مؤثر طور پر بند رہے تو قیمتیں مزید بہت بڑھ سکتی ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب مارکیٹ کے ماہرین سنجیدگی سے اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یران نے تنازعے کے آغاز میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا اور کسی بھی جہاز پر حملے کی دھمکی دی جو گزرنے کی کوشش کرے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تاکہ بحری قافلہ کے ذریعے آبنائے ہرمز کھولی جا سکے جبکہ دیگر ممالک ایران سے محفوظ گزر کے لیے معاہدے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی شہید
پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی امریکے اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
مشرق وسطیٰ میں بھڑکنے والے جنگ کے شعلوں میں شدت آگئی۔ تہران ایک بار پھر فضائی حملوں کی زد میں ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی نے علی محمد نائینی کی شہادت کی تصدیق کردی۔
امریکا اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مشرقی تہران اور صوبہ کرمان میں دھماکے سنے گئے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے فورسز نے ایران میں میزائل پلانٹ پر بڑا حملہ کیا ۔ کاراج میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوٹیج بھی جاری کردی۔
ایران کے تابڑ توڑ جوابی وار بھی جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب اور یروشلم میں سائرن بج اٹھے۔ ایران نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی سلامتی کے ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صہیونی رجیم کی فطرت ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے،ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ صہیونی رجیم کی فطرت ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے، ایران کے خلاف امریکی جارحیت پر شدید خدشات ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی جارحیت اور سپریم لیڈر کی شہادت نے نیا معیار قائم کردیا، یہ نیا معیارعالمی تنازعات اورعالمی قانونی اصولوں کو تباہ کرسکتاہے، دنیانے خاموشی اختیارکی تونتائج تباہ کن ہوں گے۔
مسعودپزشکیان نے کہا کہ کشیدگی بڑھی تو کئی ممالک متاثر ہو سکتے ہیں، اگر دنیا نے مضبوط موقف اختیار نہ کیا تو اس کی آگ بہت سوں کو جھلسادے گی۔
امریکا کی یو اے ای کے لیے7 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری
امریکا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرے گا۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ہتھیاروں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 1.3 ارب ڈالرکے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
مشرق وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حملے، خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ
مشرق وسطیٰ میں آئل اور گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل تک جاکر نیچے آئی اور 106 ڈالر فی بیرل پر تیل کی فروخت ہوتی نظر آئی۔
ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 93 ڈالر سے زائد ہوگئی، اس کے علاوہ یورپ اور برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے ، ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپ میں گیس کی قیمت تقریباً ڈبل ہو چکی ہے۔
ایران کا اسرائیلی شہر حیفا کی آئل ریفائنری پر حملہ، بجلی کی فراہمی معطل
ایران کی سب سے بڑی توانائی تنصیبات پارس گیس فیلڈ پر صیہونی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی 65 ویں لہر میں اسرائیلی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل میں اشدود اورحیفا کی آئل ریفائنریزپر حملہ کیا گیا جن میں پہلی بارملٹی وار ہیڈنصراللہ میزائل استعمال کیا گیا۔ حملوں میں خیبر شکن،عماد اور حاج قاسم میزائل بھی استعمال کیے گئے۔
شمالی شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن کے مطابق حملے کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی، تاہم زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔
پاسداران انقلاب کے مطابق درمیانے فاصلے کے قیام اور ذوالفقار میزائلوں سے بھی خطے میں امریکی اہداف اور مفادات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران میں میزائل پلانٹ پر بڑا حملہ، ایران کے جوابی وار بھی جاری
مشرق وسطیٰ میں بھڑکنے والے جنگ کے شعلوں میں شدت آگئی۔ تہران ایک بار پھر فضائی حملوں کی زد میں ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مشرقی تہران اور صوبہ کرمان میں دھماکے سنے گئے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے فورسز نے ایران میں میزائل پلانٹ پر بڑا حملہ کیا ۔ کاراج میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوٹیج بھی جاری کردی۔
ایران کے تابڑ توڑ جوابی وار بھی جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب اور یروشلم میں سائرن بج اٹھے۔
ایران نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی سلامتی کے ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنگ میں جدید امریکی جنگی طیارہ ایف تھرٹی فائیو فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ پاسداران انقلاب نے جدید اسٹیلتھ طیارے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔ ویڈیو بھی جاری کردی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایف تھرٹی فائیو طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن کیلئے پرواز کر رہا تھا۔
پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ایف 35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب نے امریکہ کے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے تاہم ترجمان سینٹ کام کا کہناہے کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیاہے اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔
الجزیرہ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ امریکہ کے جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 کو فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیاہے ۔
سینٹ کام کے ترجمان ٹم ہاکنز نے بیان میں کہا کہ طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا، طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا لیا گیاہے اور پائلٹ کی حالت بھی مستحکم ہے۔
ایف 35 لڑاکا طیارے کی قیمت 100 ملین ڈالر سے بھی زائد ہے ۔
آج ایران پر تباہی اور موت برسائیں گے : امریکی وزیر جنگ
امریکہ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہاہے کہ ہم ایران میں مشن مکمل کیئے بغیر نہیں رکیں گے، ہمارے فوجیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، آج کا دن حملوں کے لحاظ سے سب سے طاقتور ہوگا، آج ایران پر تباہی اور موت برسائیں گے۔
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے،ایران کے خلاف اہداف حاصل کئے جارہے ہیں،ایران کے خلاف جنگ ماضی کی جنگ سے مختلف ہے،امریکا خلاف جنگ جیت رہا ہے،ایران کی میزائل تنصیبات تباہ کردی گئیں ہیں۔
امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم تباہ اور ایرانی پاسداران کے سینئر رہنماؤں کو ختم کردیا گیا، اس کے علاوہ ایران کے 120جہازوں کو تباہ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے 7ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،مدد کرنے پر صدر ٹرمپ اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ہر امریکی امن چاہتا ہے اور امن سے رہنا چاہتا ہے۔
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے یورپی اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہناتھا کہ میڈیا ایران جنگ پر غلط اندازے پیش کررہا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے امریکیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کر دی
امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب میں موجود امریکی شہری کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ملک سے روانہ ہو جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سفارتخانے نے واضح کیا کہ ریاض ، جدہ اور دمام کے ایئرپورٹس فعال ہیں اور شہری انخلا کے لیے دستیاب ہیں۔
بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
سفارتخانے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح امریکی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ ہزاروں فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیجنے پر غور کر رہی ہے: رائٹرز
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں فوجی بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے بڑی غلطی تھی ،توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا،
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کئی آپریشنز پر غور جاری ہے جن میں ایرانی جزیرہ خارگ پر زمینی فوجی بھیجنے ، آبنائے ہرمز کو محفوظ راستہ بنانے کیلئے اقدامات بھی شامل ہیں،آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے امریکی فوج ایرانی ساحلوں پر تعینات کی جا سکتی ہے۔
اماراتی وزارت دفاع
اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو 7 بیلسٹک میزائلوں اور 15 ڈرونز کو روکا گیا ہے،بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا، حملوں کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4 کی 64 ویں لہر کے آغاز کا اعلان
ایرانی فوج نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 64 ویں لہر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے بین گورین ایئرپورٹ پر میزائل داغے گئے ،حیفا میں آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا،اسرائیل پر قادر، عماد، خیبر شکن اور خرمشہر میزائل فائر کردیئے،ہم نے امریکی بحری کے جہازوں پربھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کو امریکا اوراسرائیل کی سازش سے بچنا ہوگا،ایرانی تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے کشیدگی بڑھانے کیلئے تھے،ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے بڑی غلطی تھی ،توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا،اگر ایرانی تنصیبات پر دوبارہ حملے ہوئے تو بہت شدید ردعمل ہوگا،اگر پھر کوئی غلطی کی گئی تو حملے مکمل تباہی تک نہیں رکیں گے۔
تیل کی سپلائی میں خلل سے مہنگائی 12 فیصد تک جانے کا خدشہ
پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے آبنائے ہرمز کی بندش کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات سے متعلق اسٹڈی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہرمز کے راستے 20 ملین بیرل تیل روزانہ گزرتا ہے، تیل کی ترسیل میں رکاوٹ سے قیمتیں فوراً بڑھ سکتی ہیں، پاکستان میں مہنگائی اور بیرونی کھاتہ متاثر ہوسکتا ہے، تیل کی سپلائی میں خلل سے مہنگائی 8.8 فیصد سے 12 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔
پائیڈ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں مہنگائی 8.8 فیصد،درمیانی شاک سے 10.4 فیصد تک جانے جبکہ شدید شاک کی صورت میں مہنگائی 12 فیصد تک بھی جاسکتی ہے۔
پاکستان کا تیل کی درآمدات کا ماہانہ بل 384 ملین تک بڑھ سکتا ہے، سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے 4.6 ارب ڈالر خسارے میں جانے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی 22 فیصد درآمدات توانائی کی مصنوعات پر مبنی ہیں، شپنگ، انشورنس،روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکسوں سے بھی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
پائیڈ نے منفی اثرات سے بچنے کیلئے ہنگامی پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کردی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور خوراک میں استعمال ہونے والا ڈیزل زیادہ اہم ہے، پائیڈ نے فیول پرائسنگ خصوصاً ڈیزل کی نگرانی کی بھی سفارش کردی۔ سپلائی چین میں بہتری سے ڈیزل پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔
اگر ایران کو نہ روکا گیا تو اُس کے میزائل امریکا تک پہنچ سکتے ہیں، امریکی حکام
سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کا کہنا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری امریکا کی سلامتی کیلئے تھا۔ اگر ایران کو نہ روکا گیا تو اُس کے میزائل امریکا تک پہنچ سکتے ہیں۔
نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تِلسی گبارڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے کانگریس کی سماعت میں دو گھنٹے سے زائد وقت تک امریکہ کو درپیش عالمی خطرات پر بریفنگ دی۔ یہ جنگ کے آغازکے بعد انٹیلی جنس پر پہلی عوامی بریفنگ تھی۔
امریکی حکام نے کہا کہ ایران کو روکا نہ گیا تو اُس کے میزائل امریکا تک پہنچ سکتے ہیں، چین، روس اور شمالی کوریا امریکا تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہے ہیں۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ تہران مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اگر ایرانی قیادت باقی رہ گئی تو وہ دوبارہ میزائل پروگرام شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔
تِلسی گبارڈ نے کہا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں مسائل کی پیش گوئی کی تھی، جو عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری تجارتی راستہ ہے۔ ان کے مطابق ’انٹیلی جنس کمیونٹی کا اندازہ ہے کہ ایران کی حکومت بظاہر قائم ہے، لیکن قیادت اور فوجی صلاحیتوں پر حملوں کے باعث بڑی حد تک کمزور ہو چکی ہے۔
امریکا کی بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق
امریکی حکام نے بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔
امریکی حکام کے مطابق شدید نقصان کے بعد بحری بیڑے کو یونانی جریزے بھیجا جارہا ہے، جیرالڈ آر فورڈ آگ سے متاثر ہوا،مرمت کیلئے وقت درکار ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کا شمار دنیا کے سب سے بڑے بیڑوں میں ہوتا ہے، جسے میدان جنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ترجمان امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ 12 مارچ کو یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، لانڈری ایریا میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے میں 30 گھنٹے لگ گئے، آتشزدگی کے بعد بحری جہاز کی یونانی بندرگاہ پر مرمت کی جائے گی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق 600 ملاحوں کے بستر جل گئے، وہ ایک ہفتے سے فرش پر سورہے ہیں، مرمت کے بعد یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کو جلد مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا تاہم امریکی حکام بحری بیڑے پر ایرانی حملوں کی تردید کرتے رہے ہیں۔
مشرق وسطی کی جنگ میں ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں
مشرق وسطی کی جنگ میں ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران پر جاری حملوں میں ایک ہزار444شہری شہید ہوچکے،ایران پر حملوں میں اب تک 18ہزار551شہری زخمی ہوئے۔
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 100بچوں سمیت 968شہری شہید ہوئے،عراق میں حملوں میں پاپولر موبلا ئزیشن فورسز کے 60ارکان شہید ہوچکے،
عرب میڈیا کےمطابق ایران کے حملوں میں 13امریکی فوجی ہلاک ہوئے،یواے ای میں 8، کویت میں 6 بحرین میں 2 اور عمان میں 3شہری جاں بحق ہوئے۔
آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
خطے میں آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کا مزید اضافہ ہوگیا، برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 113 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 5.30 فیصد، ڈبلیو ٹی آئی کی 1.15 فیصد بڑھ گئی۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 97.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ڈبیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 1.15 فیصد مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی میں یومیہ 7 سے 10 ملین بیرل تک کمی ہوگئی، سپلائی میں خلل کی وجہ سے قیمت 150 سے 200 ڈالر تک جانے کا خدشہ ہے۔
توانائی تنصیبات پر حملے، ایرانی جارحیت تمام ’ریڈ لائنز‘ عبور کر چکی ہے، قطر
قطر کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں توانائی کی تنصیبات پر ایرانی حملوں کی ’سخت الفاظ‘ مذمت کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق یہ حملے ’بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ ’پڑوسی ممالک کے خلاف ’ایرانی جارحیت‘ تمام ’ریڈ لائنز‘ عبور کر چکی ہے۔
اس سے قبل ایک مبینہ ایرانی میزائل حملے میں قطر کے راس لفان صنعتی علاقے کو نشانہ بنا چکا ہے۔ قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے تصدیق کی کہ جمعرات کی صبح سویرے اس کے مرکزی مقام پر گیس تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے آگ لگ گئی اور زیادہ نقصان ہوا ہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
قطر کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ راس لفان اینرجی کمپلیکس میں لگی آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
وزارت کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اینرجی کمپلیکس پر جس مقام میں آگ لگی تھی وہاں کولنگ کا عمل جاری ہے اور خطرناک مواد کو ایک خصوصی یونٹ سنبھال رہا ہے۔
دوسری جانب قطر نے ایران کے خلاف بڑا سفارتی فیصلہ کرتے ہوئے ایرانی سیکیورٹی و ملٹری اتاشی کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ قطر نے اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ایران کے بار بار حملوں کے باعث کیا گیا۔
یاد رہے کہ راس لفان تنصیب پر جمعرات کی صبح سویرے ایرانی راکٹ حملہ کیا گیا تھا، جو اسرائیل کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کے جواب میں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے پر ٹروتھ سوشل پر طویل پوسٹ میں بیان دیا ہے کہ یہ جوابی کارروائی غیر منصفانہ اور بلاجواز تھی اور خبردار کیا کہ قطر جیسے ممالک پر مزید حملوں کی صورت میں امریکہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو مکمل طور پر تباہ‘ کر دے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے خبردار کیا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں متعدد آئل فیلڈز کو نشانہ بنائے گا اور گزشتہ چند روز کے دوران ایران میں توانائی کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس میں ایرانی حملوں کی مذمت
سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں شرکاء نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر سمیت ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، سفارت خانوں اور عوامی جگہوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ حملے کسی صورت جائز نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے اجلاس ایران کو فوری طور پر حملے روکنے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے سمیت ہمسایہ ممالک کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ایران ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت روکنے سمیت خطے کے امن اور استحکام کو یقینی بنائے اور ابنائے ہرمز کو محفوظ بنائے اور عالمی تجارت میں خلل پیدا نا کرے ایران ہمسایہ ممالک میں پراکسی وار کو مت پھیلائے اور مسلح ملیشیا کی حمایت چھوڑ دے
واضح رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے خطے کی موجودہ صورتحال اور اسکے تناظر میں بڑھنے والی کشیدگی اور مسائل پر گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ سنگین حالات کے فوری حل کے لیے کوششوں کو تیز بنایا جائے۔
عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار اجلاس میں خطے کے تمام برادر ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ان کی سرزمین پر تمام حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
پینٹاگون کی ایران جنگ کیلئے 200 ارب ڈالرسے زائد بجٹ کی درخواست
پینٹاگون نے ایران جنگ کیلئے 200 ارب ڈالر سے زائد بجٹ کی درخواست کردی۔
خبر ایجنسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر رکن کے حوالے سےخبر دی کہ پینٹاگون کی جانب سے 200 ارب ڈالر سے زائد بجٹ کی درخواست وائٹ ہاؤس کو بھجوا دی گئی۔
،خبرایجنسی کے مطابق ایران جنگ کے بڑھتے اخراجات کے باعث اضافی فنڈزکی ضرورت پیش آئی












