190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو بیس مئی کو دلائل کی حتمی مہلت دیدی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سرفراز ڈوگراورجسٹس محمدآصف نے 190 ملین پاؤنڈکیس میں تحریری حکم جاری کردیا،بانی تحریک انصاف اوربشریٰ بی بی کےوکلا کودلائل کی حتمی مہلت دی گئی۔
حکمانےمیں کہاگیا ہےکہ امید ہےفریقین جان بوجھ کرسماعت سےغیرحاضر ہوں گے اور نہ ہی غیرضروری التوامانگیں گے,سلمان صفدر نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سےہدایات لینےکےلیےالتوا کی درخواست دی تھی،نیب نےسلمان صفدرکی التواکی درخواست کی مخالفت کی،گزشتہ سماعت پرفریقین کو حاضری یقینی بنانے اور اپیل پر دلائل کی ہدایت کی گئی تھی۔
حکمنامے کےمطابق دوران سماعت دلائل کے بجائے سلمان صفدر نے کمزور وجوہات پر التوا کی درخواست دائرکی،کیس کی حساسیت اوراہمیت کی وجہ سے آخری اور حتمی مہلت دی جارہی ہے،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ سلمان صفدرتمام ضروری اقدامات اٹھائیں اورآئندہ سماعت 20 مئی کو اپیلوں پر دلائل دیں۔





















