قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے مبمر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم ، الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ جانیے
الیکشن ڈے کے موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دانیال عزیز کو ساڑھے 12 بجے شکر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔
لازمی پڑھیں ۔ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو، ایک جماعت کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف
ان کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس کے ناکے پر دانیال عزیز کو روکا گیا جہاں سے اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ کہ دانیال عزیز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا،
— Malik Hassan (@mlikhasan) February 8, 2024
اہلیہ کا دعویٰ#Elections2024 #Election2024pakistan pic.twitter.com/KQMnAlBVlN