پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نے ملک بھرمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نیٹ اور فون بند ہونا تشویش ناک ،ووٹرز پریشان ہوں گے، فاروق ستار
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے فون سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Mobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024
بلاول کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے، اس مقصد کے لیے ای سی پی اور عدالتوں دونوں سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔