بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں انتخابی اجتماعات اور پبلک میٹنگز پر پابندی لگا دی۔ حکام کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں سے اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی اپیل کی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں حملوں میں اضافے کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیاسی اجتماعات اور کارنر میٹنگز پر پابندی عائد کردی۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کے دنوں میں سیاسی اجتماعات کی اہمیت کا بھی اندازہ ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 2 کارکن زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سٹی تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا تھا۔