مسلم لیگ ( ن ) اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے رہنماوں نے پولنگ ڈے کی حکمت عملی طے کر لی ۔
ن لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز اور آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان کے حلقوں میں پولنگ ڈے کی حکمت عملی کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں ورک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔
مریم نواز اور عبدالعلیم خان کے حلقوں میں پولنگ ڈے پر شیر اور عقاب کی جیت یقینی بنانے کیلئے باہمی مشاورت کی گئی جبکہ مشاورتی اجلاس میں شعیب صدیقی ، خواجہ عمران نذیر ، سابق ایم این اے علی پرویز ملک ، سابق ایم پی اے چوہدری شہباز شریک ہوئے۔
اجلاس میں سابق اراکین اسمبلی نے پولنگ سٹیشنوں کی ذمہ داریاں باہم تقسیم کر لیں ۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ ہمارے نمائندے سابقہ تجربات کے تحت حتمی نتیجے تک پولنگ سٹیشن سے نہیں اٹھیں گے ۔
آٹھ فروری کے دن دونوں حلقوں میں خواتین کے پولنگ بوتھ پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگی ۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ این اے 119 اور پی پی 149 میں پولنگ ایجنٹس مقرر کر کے ضروری تربیت کے سیشن منعقد ہوں گے۔