پیداواری لاگت میں اضافے اور سخت فنانسنگ پالیسی نے آٹو سیکٹر کو بری طرح متاثر کردیا، جولائی 2023 میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں کاروں کی پیداوار میں جولائی میں 75 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، اس دوران گاڑیوں کی فروخت میں بھی 64.3 فیصد کمی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار بھی 72.3 فیصد تک گرگئی جبکہ ان کی فروخت میں 28.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بھی 6 فیصد کم ہوگئی، 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت ہوئی۔
واضح رہے کہ ملک میں ڈالر 300 روپے سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی 300 روپے سے زیادہ ہوچکی ہیں۔