کراچی اب تک تقریباً 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہے گا، شہر قائد میں اب تک سب سے زیادہ بارش ملیر میں 64 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی میں ہفتہ کی دوپہر سے شروع ہونیوالی بارش کے بعد شہر بھر میں جل تھل ایک ہوگیا، شہر قائد میں اب تک تقریباً 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے، اب تک سب سے زیادہ بارش ملیر میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 52، نارتھ کراچی میں 33.6 ملی میٹربارش ہوئی جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 29.8، ناظم آباد میں 23.5 ملی میٹر، گلشن معمار میں 23 اور کورنگی میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔