الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے بلوچستان کے تین شہروں میں ہونے والوں دھماکوں کا نوٹس لے لیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع تربت میں پہلے دھماکے کی اطلاعات سامنے آئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب دوسرا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
لازمی پڑھیں۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دھماکے، 4 افراد زخمی، ایک لاش برآمد
علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی زور دار دھماکا ہوا اور پولیس حکام کے مطابق سبزل روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔
صوبے کے تین شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے بعد الیکشن کمیشن نے صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔