سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ راشد محمود سومرو کی جانب سے ووٹ دینے پر عجیب منطق سامنے آئی ہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے چاہیں تو قرآن پر حلف لے کر بھی پیسے لے لیں لیکن مخالفین کو ووٹ نہ دیں، آپ گنہگار نہیں ہوں گے۔
سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ راشد محمود سومرو نے کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ووٹ دینے پر عجیب منطق پیش کردی۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین آپ کو ووٹ کیلئے 5 ہزار سے 20 ہزار روپے تک دیں گے، قرآن پاک پر حلف اٹھائیں، پیسے لیں اور انہیں ووٹ نہ دیں، میں فتویٰ دیتا ہوں، آپ گنہگار نہیں ہوں گے۔
راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ انتخابات آرہے ہیں ووٹ دینے میں جلدی نہیں کریں، پیسے دل سے قبول کریں اور تھوڑے دن رک جائیں، جیسے جیسے الیکشن قریب آتے جائیں گے ریٹ بڑھتا جائے گا۔