بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مقامات پر دہشتگردوں کے بڑا حملے ناکام بنادیئے، تین خود کش بمباروں سمیت نو حملہ آور ہلاک اور تین زخمی کردیئے گئے ۔ شدید جھڑپ میں چار سیکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر دہشتگردوں نے دھاوا بولا ،جہاں ان کا ہردم مستعد سکیورٹی فورسز ٹاکرا ہوا، سکیور فورسز نےبھر پور جوابی کارروائی میں تین خود کش بمباروں سمیت نو حملہ آور ہلاک اور تین زخمی کردیئے۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران قوم کے 4 جانباز بیٹوں نے بے جگری سے لڑتے ہوئے جانیں وطن پر قربان کردیں۔حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو بے قصور راہگیر بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ عزم دہرایا گیا کہ سکیورٹی فورسزامن واستحکام یقینی بنانےکیلئے دیگراداروں کےساتھ کھڑی ہیں۔ اوردہشتگردوں کےخاتمے کیلئےعلاقےمیں آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا
واضح رہے کہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں نے3مختلف مقامات سےشہر پرحملہ کیا،مچھ جیل اورسرکاری عمارات کی جانب راکٹ گولےداغے،فائرنگ کی۔دہشتگردوں کےحملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سےجوابی کارروائی کی گئی۔
دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے پسپا کردیا گیا۔حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی۔
سکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سےحملہ پسپا ہوا اوردہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے،جب مچھ حملہ جاری تھا،را سےجڑے اکاؤنٹس نےسوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کردیا اورسب سے پہلےحملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔