دہشت گردوں کےمچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں ہندوستانی را سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔”مچھ“میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملے کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے پسپا کردیا گیا۔حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی
سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سےحملہ پسپا ہوا اوردہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے،جب مچھ حملہ جاری تھا،را سےجڑے اکاؤنٹس نےسوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کردیا اورسب سے پہلےحملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔
یہ اس بات کا واضح ثبوت ہےکہ”ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی“بھارت، را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے
چنددن قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کےقتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کوبھی ایکسپوزکیا جو انہی ”راء“ کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کےذریعے اِن دہشتگردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے۔
گرفتار بھارتی کرائے کےقاتلوں نےکچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا،شاہد لطیف اورمحمد ریاض کےقتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمارانند اوریوگیش کماربراہ راست ملوث تھے۔
حیران کن طور پرجس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن را سے جڑے انہی سوشل میڈیا اکاونٹس نے اِن کے قتل کی خبر کنفرم کردی،بھارتی خفیہ ایجنسی ”راء“ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے،گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے
بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے۔
پاکستان کےسلامتی اورقانون نافذکرنے والے ادارے بھارتی دہشتگردی کا جواب دینے اوراپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں،بھارت بین الاقوامی قونین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔
واضح رہےکہ آج صبح بلوچستان کےضلع کچھی میں نامعلوم دہشت گردوں حملہ کیا،حملےمیں پولیس اہلکارسمیت 5 افرادجاں بحق متعدد زخمی ہوئے۔۔
دہشتگردوں نے3مختلف مقامات سےشہر پرحملہ کیا،مچھ جیل اورسرکاری عمارات کی جانب راکٹ گولےداغے،فائرنگ کی۔دہشتگردوں کےحملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سےجوابی کارروائی کی گئی۔مچھ شہرمیں فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہدا میں ایس ایچ اوتھانہ مچھ اور ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
حملے کےبعدسبی اور مستونگ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی گئی،فرار دہشتگردوں کی تلاش کےلیےفورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے۔
کوئٹہ کوکچھی اورسبی سےملانے والی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کی گئی۔