سعودیہ عرب نے جو کہ دنیا کا سب سے بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے نے اپنی تیل کی یومیہ پیداوار 12 ملین بیرل پر برقرار رکھنے کافیصلہ کر لیا ہے ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا سعودی عرب اپنی یومیہ پیداوار 12 ملین بیرل پر برقرار رکھے گا۔سعودی حکومت نے آئل فرم سعودی آرامکو کو خام تیل کی پیداوار کو یومیہ10 لاکھ بیرل کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس میں آئل فرم آرامکو کی طرف سے جاری ایک تحریری بیان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو وزارت توانائی کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ اپنی زیادہ سے زیادہ یومیہ پیداوار کو 13 ملین بیرل تک بڑھانے کے ہدف کم کر کے 12 ملین بیرل تک رکھے۔
واضح رہے کہ کمپنی نے 2023 کی تیسری سہ ماہی میں ہائیڈرو کاربن کی یومیہ پیداوار 12.8 ملین بیرل تیل کے مساوی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔