لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز نہ اتارنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے امیدوار رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی جس میں انتظامیہ کی جانب سے اپنے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ لاہور کی پی پی 171 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، ضلعی انتظامیہ آزاد امیداروں کے فلیکسز بینرز اتار رہی ہے جو قانون کے منافی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت انتظامیہ کو الیکشن کے فلیکسز اتارنے سے روکنے کا حکم دے۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کوہدایات جاری کیں کہ فلیکسز اور بینرز نا اتارے جائیں۔