محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 4 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق بارشوں کے باعث بلوچستان کے چند علاقوں میں سیلابی کیفیت ہوسکتی ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو اور تین فروری کو بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان،مری اور گلیات میں برفباری اور بارش متوقع ہے جبکہ گلیات اور شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور راستوں کی بندش کا خطرہ ہے۔
جڑواں شہروں میں خطہ پوٹھوہار سمیت وسطی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور کراچی سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور اقدامات کے لیے آگاہ کردیا گیا ہے۔