اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ سیریز کے اجرا کا عمل شروع کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاعلامیےمیں کہاگیا ہےکہ موجودہ تمام مالیت کےنئےبینک نوٹ کےڈیزائن پرکام شروع کردیا گیا ہے,ہرپندرہ سےبیس سال بعد مرکزی بینک کرنسی نوٹ کومحفوظ بنانےکیلئے اقدامات کرتے ہیں۔
#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
— SBP (@StateBank_Pak) January 30, 2024
For details: https://t.co/IA6c1h6py4#ArtCompetition #SBPBanknotes pic.twitter.com/OD6XPcdFVj
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ نوٹ کے نئےڈیزائن کیلئے اسٹیٹ بینک نےآرٹ مقابلہ منعقدکرنےکا فیصلہ کیا ہے،مقامی فنکارڈیزائنرز اورآرٹ کے طلبا 11 مارچ تک اپنےڈیزائن اسٹیٹ بینک کو بھیج دیں۔
اعلامیے کےمطابق حتمی ڈیزائن منظوری کے لیےوفاقی حکومت کوپیش کیے جائیں گے،اسٹیٹ بینک اگلے 2 سالوں میں اس عمل کومکمل کرنےکا ارادہ رکھتا ہے،نئی سیریز کے اجراء کےبعدبھی موجودہ بینک نوٹ سیریز گردش میں رہے گی۔موجودہ سیریزکو گردش سے نکالنے کا کوئی بھی فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار لیا جائے گا۔