بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
منگل کے روز بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سائفر کیس میں سرکاری وکلا کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد کی کارروائی بھی کالعدم قرار دی جائے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو رہا ہے۔