ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 15 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 10.7 کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ستمبر تک 13 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے، مرکزی بینک کے پاس ذخائر 5.64 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.69 ارب ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 5.11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ذخائر 5.49 ارب ڈالر ہوگئے۔