ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت دیدی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوستان ٹائمز کے مطابق چاروں ملزمان پر الزام تھا کہ وہ اصفہان میں قائم ایران کی وزارت دفاع کے لیے سازوسامان تیار کرنے والی فیکٹری میں بم دھماکے کرنے کی غرض سے عراق کے کردستان کے علاقے سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے۔
مجرموں کو زیریں عدالتوں سے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ وہاں سے بھی اپیلیں مسترد ہونے پر انہیں پیر کے روز پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق موساد سے تھا۔ انہوں نے 2022ء کے موسم گرما میں فیکٹری میں بم حملہ کرنا تھا تاہم ایرانی انٹیلی جنس نے اسے ناکام بتاتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کر لیا۔