انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کے سلسلے کو بریک لگ گیا،انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 16 پیسےمہنگا ہوکر 279 روپے 75 پیسےکا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر25 پیسےمہنگا ہوکر281 روپے سے اوپرٹریڈکررہا ہے،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 279روپے 59 پیسے کا تھا۔
ڈیلرکا کہنا ہےکہ فارن ایویسٹرز کے منافع پاکستان سے منتقل کرنے میں غیرمعمولی اضافے سے ڈالر کی طلب بڑھی،بیرونی قرض اورسودکی بھاری ادئیگی اور خام تیل مہنگا ہونے سے ڈالر مہنگا ہوا۔
دوسری جانب کراچی میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم میں تصادم اورکشیدگی بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ پرمنفی اثرات ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس 650 پوائنٹس کی کمی سے 63170 پوائنٹس تک گرگیا۔
اسٹاک بروکرزکاکہنا ہےکہ غیرملکی سرمایہ کارمسلسل شیئرزفروخت کررہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شیئرزکی فروخت بھی مندی کی وجہ قراردئیے جارہے ہیں، اسٹاک بروکرزکاکہنا ہےکہ سیاسی تصادم اورانتخابی ماحول گرم ہونے سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 63 ہزار 813 پوائنٹس پر بند ہوئی ہے۔