انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مکی آرتھر کی سربراہی میں قائم قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
PCB reviews Pakistan Men's team performance in Asia Cup
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 21, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/TcUMrYAxKp
اجلاس میں ڈاکٹر سہیل سلیم بھی شریک تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی انجریز اور ان کی ری ہبلیٹیشن کے بارے بریف کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اس جائزے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں کھل کر اظہار رائے ہو اور اتفاق رائے پر پہنچا جائے، اس جائزے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ کارکردگی کے بارے میں ہر ایک کو اس میں شامل کیا جائے، مسائل کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں ساری گفتگو کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ مینجمنٹ نے کئی کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی جس کے باعث وہ اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل تھکاوٹ کا شکار ہوگئے۔
The PCB under Chairman Management Committee Mr Zaka Ashraf met with the national coaching staff headed by Mickey Arthur, captain Babar Azam, vice-captain Shadab Khan, and former captains Misbah ul Haq and Mohammad Hafeez to review the team's performance in the ACC Asia Cup 2023.… pic.twitter.com/rtVM0eeZ8B
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 21, 2023
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارا یہ سیشن مثبت رہا اور ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ایشیا کپ میں ہمیں سیکھنے کو ملا ہے جو ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیم اعلیٰ سطح پر مقابلے کی اہلیت رکھتی ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کو اپنی آراء سے آگاہ کیا۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق چیف سلیکٹر نے ٹیم کی سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور میگا ایونٹ کے لئے سکواڈ کا اعلان جمعہ کو دن سوا 11 بجے کیا جائے گا۔