ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم آج متعدد مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، سمیت کشمیر میں برف برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چمن شہر اور مضافاتی علاقوں میں خشک یخ بستہ ہوائیں چلنے لگی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چمن سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی بلوچستان میں بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن بارکھان اورمکران میں شدید بارشیں ہوں گی، پہاڑوں پربرفباری کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی بارش اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے، اعلامیے کے مطابق آج سے 31 جنوری کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گھنٹے کے دوران کالام میں درجہ حرارت منفی 6،اسکردومیں منفی5 ریکارڈ کیا گیا، استور منفی 4 اورمالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں صفر،اسلام آباد 3،لاہور6،کراچی 13اورکوئٹہ میں درجہ حرارت 5ریکارڈ ہوا۔
خیال رہے کہ آزادکشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وادی نیلم وادی لیپہ ،ضلع باغ، راولاکوٹ ،حویلی ہے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے شہری علاقوں میں بارش بھی ہورہی ہے۔