الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی چوتھی مشق مکمل کرلی گئی مشق کے دوران چند مقامات پر سسٹم کی کنیکٹیوٹی کے مسائل سامنے آئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی چوتھی مشق مکمل کرلی گئی بعض مقامات پر پریزائڈنگ افسروں کو نتائج کی ترسیل میں چیلنجز آئےہیں مشق میں سامنے آنے والے مسائل کو فوری طور پر دور کیا جا رہا ہےموبائل فون سے ترسیل میں دشواری پر پریزائڈنگ افسر نتائج خود آر او دفتر لائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی مشق مجموعی طور پر کامیاب رہی ہےملک بھر سے 859 ریٹرننگ افسران کے دفاتر اس مشق میں شریک ہوئے ہیںای ایم ایس کی مشق میں نتائج کی ترسیل اور تدوین کامیابی سے مکمل کی گئی مشق کے مفید اور حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فائبر آپٹکس،ڈی ایس ایل اور ای ایم ایس ایپ لاگ ان و استعمال کی مشق کی گئی الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا مقصد آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب ہے۔