مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لندن مشن کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیوں اور بیانیے کی وجہ سے نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن طلب کیا ہے۔ ن لیگ کے قائد اب خود پارٹی میں دھڑے بندیوں سے متعلق معاملات حل کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے 10 ایم پی ایز، 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے، مذکورہ گروپ کا مؤقف ہے کہ ہمیں استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔
دھڑبندیوں کی خبروں پر شہباز شریف اپنی مصروفیات چھوڑکرفورا لندن پہنچے، نواز شریف کے حالیہ بیانات پربھی سنجیدہ حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے سخت فیصلوں پرکئی سینئر رہنما پہلے ہی ناراض ہیں۔