پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈویزہ اتھارٹی کےقیام کی تجویزحکومت کوارسال کردی گئی ہےاوراتھارٹی کے قیام کیلئےنیا ترمیمی آرڈیننس بھی تیارکرلیا گیا ہے۔
اتھارٹی کےقیام کیلئے تیار کیے گئے نئےترمیمی مجوزہ آرڈیننس کے مطابق ڈیجیٹل امیگریشن،ای ویزا،ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ،مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری ہوگا،ائیرپورٹس،بارڈرزاوربندرگاہوں پربلاتعطل امیگریشن کیلئے ای گیٹس کی سہولت ہوگی۔
مجوزہ آرڈیننس کے مطابق انٹری اور ایگزٹ کا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائےگا،اتھارٹی کسی قسم کی اہم معلومات کیلئے وفاقی ایجنسیوں کودرخواست کرسکےگی، اتھارٹی کےپاس ریجنل پاسپورٹس افسراورامیگریشن افسران کی بھرتیوں کااختیاربھی ہوگا، اوراتھارٹی کاڈائریکٹرجنرل دوران ملازمت کوئی اور کاروباریانوکری نہیں کرسکےگا۔
حکومت کو ارسال سمری کے مطابق اتھارٹی کوپاسپورٹ،ویزا،داخلی وخارجی پوائنٹس پرامیگریشن کے اختیارات ہوں گے،بارڈرمینجمنٹ،ای سی ایل، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ،ایف سی ایل کےاختیارات ہوںگے۔
اتھارٹی کےپاس پاسپورٹ اجرا،تجدید،ویزاکےاجراءاوران حوالوں سےدرخواستیں وصول کرنےکیساتھ امیگریشن ،پاسپورٹ اورویزاڈیٹا ویئرہاؤس بنانےاختیارات ہوں گے۔