الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں تعینات آرمڈ فورسزکیلئےضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق افواج آرٹیکل 245 کےتحت انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کی معاونت کریں گی،بیلٹ پیپرزکی ڈی آراوآفس تک ترسیل کی ذمہ دار ہوں گی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونےکے بعد آرمڈ فورسزانتخابی سامان آراودفترپہنچائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آرمڈ فورسزانتخابی ماحول پرامن بنانےکیلئےانتخابی عملےکی معاونت کریں گی، پولنگ کےدوران کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کریں گی، اورمشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے پولیس اہلکاروں کےساتھ مل کرکام کریں گی۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی کیلئےپولیس درجہ اول، سول آرمڈ فورسزاورافواج ثانوی اورثالثی درجےکی ذمہ دار ہوں گی، اورافواج کی تعیناتی صرف انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہرکی جائے گی۔