خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مختلف شعبوں میں مجموعی پیشرفت اور سرمایہ کاروں کےساتھ اقتصادی روابط کوسراہتے ہوئے معاہدوں کو منافع بخش بنانےکیلئےمتعلقہ کام کوتیزکرنے کی ہدایت کردی۔
ایگزیکٹو کمیٹی کا دوروزہ اجلاس نگران وزیرمنصوبہ بندی وخصوصی اقدامات سمیع سعید کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ پہلے روز پالیسی سطح کے مختلف اقدامات ، منصوبوں ، متحدہ عرب امارات اورکویت کےساتھ معاہدوں میں پیشرفت کاجائزہ لیاگیا ۔
ایگزیکٹوکمیٹی نے معاہدوں کو منافع بخش بنانےکیلئےمتعلقہ کام کوتیزکرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے بروقت عملدرآمد کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں سرمایہ کاری کےماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی سفارشات بھی پیش کی گئیں ۔