امریکا کی رپبلکن پارٹی میں صدارتی امیدوار کی دوڑجاری ہے،جہاںسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
ٹرمپ نے آئیووا کے بعد نیو ہیمپشائر پرائمری میں بھی اپنےنام کرلی۔انھیں 54 اعشاریہ 4 فیصد ووٹ ملےجبکہ مدمقابل نکی ہیلےکو 43 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔رزلت کے بعد نکی ہیلے نے شکست ماننے سے انکار کردیا۔
نکی ہیلے نے 24فروری کو ساؤتھ کیرولینا کی پرائمری میں بھی ٹرمپ کا مقابلہ کرنےکا اعلان کردیا۔ رپبلکن امیدوار کا حتمی فیصلہ پانچ مارچ کو کیلی فورنیا اور ٹیکساس کی پرائمریز میں ہوگا۔