ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کا پچھتر فیصد پراسیس مکمل کرلیا گیا ہے، تاہم الیکشن کمیشن نے نتائج کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران چھبیس جنوری کو رزلٹ کی تیاری کے لیے ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کریں۔ رزلٹ کی تیاری کے لیے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ای ایم ایس کی مشق سے متعلق ایس او پیزبھی جاری کر دیے گئے۔ریٹرننگ افسر پچیس جنوری تک فارم اٹھائیس اور تینتیس میں اندراج مکمل کرینگے۔
ای سی پی مراسلے کے مطابق پریذائیڈنگ افسر پچیس جنوری تک پولنگ اسٹیشن کا میپ بھجوائیں گے۔ تمام پریذائیڈنگ افسران کو آر اوز پچیس جنوری تک ڈمی اندراج شدہ فارم پینتالیس مہیا کرینگے۔